ETV Bharat / state

مہنگائی سے عید کی خریداری پر بھی اثر - Eid shopping affected in Aurangabad

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں عید الفطر کے پیش نظر بازاروں میں خریداری زوروں پر ہے تاہم مہنگائی کی وجہ سے عید کی خریداری بھی متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکی۔

Eid Shopping
Eid Shopping
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 12:50 PM IST

Eid Shopping

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں عید الفطر کے لیے تیاریاں زورو شور سے چل رہی ہیں، لوگ بازاروں میں بڑے پیمانے پر خریداری کر رہے ہیں- عید کے دن بننے والے شیرخورمہ کے مغزیات (ڈرائی فروٹ) خرید نے کے لئے بڑی تعداد میں دکان پر پہنچ رہے ہیں۔ لیکن شہر میں شدت کی دھوپ کی وجہ سے لوگ باہر نکلنے سے گریز کر رہے ہیں۔ اور شام کے وقت بازاروں میں خریداری کے لیے نکل رہے ہیں۔

دکانداروں کا کہنا ہے کہ کچھ حد تک مہنگائی کا اثر بھی کاروبار میں دیکھنے کو مل رہا ہے،لیکن لوگ جہاں پر ایک کلو مغزیات لیا کرتے تھے وہاں پر آدھا کلو مغزیات لے رہے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں لوگ بڑے پیمانے پر خریداری کرتے ہیں، عید کے دن گھروں میں بننے والے شیرخورمے میں لگنے والے مغزیات کی خریداری بڑے پیمانے پر کی جاتی ہے۔ ڈرائی فروٹ کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح اس سال بھی ڈرائی فروٹ میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے، کچھ چیزیں ہیں جن کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Eid Shopping
Eid Shopping

دوکانوں پر اچھے قسم کے کاجو، بادام ،پستا ،چارلی ،کھوپرا کھجور اور مختلف قسم کے مغزیات موجود ہے، اور ان سارے مغزیات کی مختلف قسمیں بھی بازاروں میں موجود ہے، عید کے دن بننے والے شیرخورمہ کے مغزیات خرید نے کے لئے بڑی تعداد میں دکان پر پہنچ رہے ہیں۔ فی الحال بیرون ممالک سے ڈرائی فروٹ بڑے پیمانے پر ہندوستان آتا ہے، اور ان کی مختلف اقسام بھی ہے جسے لوگ بہت پسند کرتے ہیں۔ رمضان کے آخری عشرے میں موسم گرما میں پڑنے والی شدید دھوپ کا اثر بھی عید کی خریدی پر صاف نظر آ رہا ہے۔

Eid Shopping
Eid Shopping

ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ان کی خریداری پر اثر دیکھنے کو مل رہا ہے، عید کے دن بنائے جانے والے شیرخورمے پر بھی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے اثر پڑا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے لوگوں کی عید پر کافی اثر پڑ رہا ہے، ملک میں مہنگائی دن بدن آسمان چھو رہی ہے، تو وہی عام آدمی عید کے تہوار کے موقع پر خریداری کے لیے سوچ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے ان کی عید پر کافی اثر پڑ رہا ہے۔

Eid Shopping
Eid Shopping

مزید پڑھیں:

ساتھ ہی بڑھتی ہوئی مہنگائی کی وجہ سے روزگار پر بھی اثر پڑا ہے، لیکن کئی سارے ایسے بھی لوگ ہیں جو عید کے وقت غریبوں کی مدد کے لئے آگے آتے ہیں، تاکہ غریب بھی عید اچھے سے منا سکے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ شیرخورمے میں لگنے والی اشیاء بھی کچھ حد تک مہنگی ہوئی ہے، ساتھ ہی دن کے وقت شدید دھوپ کی وجہ سے روزہ دار دوپہر کے وقت اپنے گھروں میں ہی رہ رہے ہیں، اور شام کے وقت خریداری کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.