بیدر: شہر بیدر کی پرانی عید گاہ، عیدگاہ سنی جس میں ہر سال عید الفطر اور عید الاضحیٰ کی نمازوں کا اہتمام ہوتا ہے۔ یہ عید گاہ آٹھ ایکڑ پر مشتمل ہے۔ تمام تر بنیادی سہولتوں سے آراستہ اس عید گاہ میں نماز عید الفطر کی تیاریاں جاری ہیں۔ نماز عید الفطر کے لیے آنے والے مصلیان کا خاص خیال رکھتے ہوئے وضو خانہ اور پینے کا پانی اور دھوپ کی شدت سے بچنے کے لیے سائبان کا خصوصی اہتمام کیا جا رہا ہے۔ اس عیدگاہ میں 500 سے زائد آم کے درخت لگائے گئے ہیں۔ جو اس عیدگاہ کی آمدنی کے ذرائع میں سے ایک ہیں۔ انتظامی کمیٹی عیدگاہ سنی بیدر کے صدر اور سکریٹری نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے نماز عید الفطر سے متعلق تفصیلات بتائی۔
یہ بھی پڑھیں:
مرادآباد: عید الفطر کی نماز دو مرحلوں میں ادا کی جائے گی - Eid ul Fitr in Moradabad
انتظامی کمیٹی عیدگاہ سنی بیدر صدر محمد جواد احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ عید گاہ سنی میں نماز عید الفطر ادا کرنے کے لیے تمام شہر بیدر کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وقت مقررہ پر پہنچ کر نماز عید الفطر ادا کریں۔ سید مبشیر علی (ابو ) سکریٹری انتظامی کمیٹی عید گاہ بیدر نے کہا ہے کہ نماز عید الفطر حسب روایت قدیم یکم شوال 1445 کو عید گاه بیدر میں ٹھیک 10 بجے صبح بلا کسی انتظار و توقف کہ ادا کی جائے گی۔
حافظ و قاری حضرت مولانا مفتی محمد عبد الجلیل قاسمی نماز کی امامت فرمائیں گے اور خطبہ دیں گے۔ عامۃ المسلمین سے گزارش ہے کہ عید گاہ سنی بیدر تشریف لاکر نماز ادا کرتے ہوئے اپنے عظیم ملی اتحاد کا مظاہرہ کریں۔ اگر بارش ہو تو نماز عید جامع مسجد بیدر اور اپنے اپنے محلہ کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔ اس موقع پر انتظامی کمیٹی عیدگاہ سنی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔
اس موقع پر بیدر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے یہاں کا دورہ کیا۔ اور انتظامات سے متعلق دریافت کیا۔ بیدر کے عوام نے پولیس کے انتظامات کی تعریف کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چنا بسوانا پیدل چلتے ہوئے عثمانیہ مسجد کے قریب پہنچے۔ گادان چوک سے عثمانیہ مسجد کے قریب تک ایس پی کی نگرانی میں ضلع پولیس کی بہتر کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے دکانداروں اور کاروباری حضرات نے ایس پی کی جگہ جگہ شالپوشی کر کے انہیں تہنیت پیش کی۔ اس موقع پر ایس پی بیدر کے ہمراہ ایڈیٹر روزنامه حیدر آباد کرناٹک عبد العلی سینئر مسلم لیڈر شاہین پٹیل، ڈسٹرکٹ رپورٹر کے بی این ٹائمز محمد علیم الدین بنده نوازی، تاجر عاطف اسلم، صحافی محمد سہیل احمد اور دوسرے موجود تھے۔