ETV Bharat / state

ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس 18 ستمبر کو نکالا جائے گا، گنیش وسرجن کے پیش نظر لیا گیا فیصلہ - Eid Milad ul Nabi 2024

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 7, 2024, 2:34 PM IST

مہاراشٹر بھر میں 16 ستمبر کو گنیش وسرجن ہوگا۔ جس کے لیے ممبئی کے مسلمانوں نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس 16 ستمبر کو نہ نکال کر 18 ستمبر کو نکالا جائے گا تاکہ کسی بھی شر انگیزی سے بچا جا سکے۔

Eid Milad ul Nabi procession will be taken out on September 18 in Mumbai. Important decision taken for Ganesh immersion
ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس 18 ستمبر کو۔ گنیش وسرجن پر لیا گیا اہم فیصلہ (ETV Bharat Urdu)

ممبئی: ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس اس بار 16 ستمبر کی جگہ 18 ستمبر کو منایا جائے گا۔ ای ٹی وی بھارت کو ذرائع سے ملی جانکاری کے مطابق چونکہ 16 کو گنیش وسرجن ہے اور 16 کو عید میلاد النبیﷺ ہے۔ اس لیے کسی بھی طرح کی کوئی دقت پیش نہ آئے یہ سوچ کر عید میلاد النبیﷺ جلوس کے لیے خلافت کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

Eid Milad ul Nabi procession will be taken out on September 18 in Mumbai. Important decision taken for Ganesh immersion
ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس 18 ستمبر کو نکالا جائے گا، گنیش وسرجن کے پیش نطر لیا گیا فیصلہ (ETV Bharat Urdu)

آپ کو بتادیں کہ گزشتہ برس بھی کچھ ایسا ہی ماحول تھا جس کو لے کر خلافت ہاؤس انتظامیہ نے یہ فیصلہ لیا کہ جلوس کی تاریخ میں تبدیلی لائی جائے تاکہ گنپتی وسرجن اور عید میلاد النبیﷺ کا جلوس دونوں پرامن طریقے سے ہوجائیں اور شہر میں ہندو مسلم اتحاد بھی قائِم رہے۔ چونکہ ایسا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا کہ اگر دونوں ایک ہے دن رہے گا تو کہیں کسی بھی طرح کی نازیبا حرکت کے سبب نظم و نسق کو خطرہ پیدا ہوگا۔

پولیس کو ہوگی آسانی
اس سے بھی اہم یہ ہے کہ نظم و نسق کو برقرار رکھنے کے لیے ممبئی پولیس کو ہر جگہ تعینات کیا جاتا ہے اور دونوں تیوہار الگ الگ دن میں رہیں گے تو پولیس کو بندوبست کرنے میں آسانی ہوگی جب کہ ایک ہی دن میں ہونے والے تیوہار میں پولیس کو نظم و نسق برقرار رکھنا کسی چیلنج سے کم نہیں۔

ممبئی میں عید میلاد النبیﷺ کا جلوس 18 ستمبر کو نکالا جائے گا۔ گنیش وسرجن پر لیا گیا اہم فیصلہ (ETV Bharat Urdu)
خلافت ہاؤس میں منعقد ہونے والا جلوس جو کہ 18 ستمبر کو منعقد کیا جائے گا۔ اس کے لیے دلت لیڈر اور رکن پارلیمنٹ نگینہ پارلیمانی حلقہ سے چندر شیکھر آزاد راون کو بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا ہے۔ اس لیے اس بار اس جلوس میں ہجوم زیادہ ہو سکتا ہے۔ خلافت ہاؤس کی یہ روایت رہی ہے کہ ہندو مسلم اتحاد برقرار رکھنے کے لیے ایسے لوگوں کو مدعو کیا جاتا ہے جو معاشرے میں اتحاد کے علمبردار کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Miladunnabi Celebration مہاراشٹر کیں عید میلادالنبی کا جلوس 29 ستمبر کو نکالا جائے گا

خلافت ہاؤس

ہندوستان کو آزادی دلانے کے لیے مشہور یہ عمارت جسے پوری دنیا خلافت ہاؤس کے نام سے جانتی ہے، ہندو اور مسلمانوں کے اتحاد کا مرکز ہے۔ آزادی کے حصول اور انگریز حکومت کو ملک سے باہر کرنے کے لیے یہیں سے وہ صور پھونکا گیا جس نے پورے ہندوستان کو متحد کردیا۔ تحریک عدم تعاون سمیت کئی تحریکات کا آغاز اور کئی منصوبوں کی اسی عمارت میں تکمیل کی گئی۔

صرف یہی نہیں بلکہ خلافت ہاؤس مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لعل نہرو، ان کے افراد خانہ، سردار پٹیل، علی برادران، مولانا ابوالکلام آزاد، حکیم اجمل خان، ڈاکٹر انصاری جیسی متعدد قدآور شخصیات کی سرگرمیوں کا یہ مرکز رہا اور یہ بات پورے وثوق کے ساتھ کہی جاسکتی ہے کہ ہندوستان کی جہد آزادی کی کوئی بھی تاریخ خلافت تحریک کے اور خلافت ہاؤس کے تذکرے کے بغیر مکمل ہو ہی نہیں سکتی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.