ضلع گیا میں مساجد عید گاہوں اور اُن مقامات جہاں عید الفطر کی نماز ہوتی ہیں وہاں نماز کے اوقات کا اعلان کردیا گیاہے۔ جمعرات کو انتہائی عقیدت اور خوشی کے ماحول میں نماز ادا کی جائے گی۔ کمیٹیوں کی جانب سے کہا گیا کہ چاند کی شرعی طریقے سے اطلاع اور تصدیق کرنے کے بعد فیصلہ لیا گیا کہ عید الفطر کی نماز گیارہ اپریل بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی۔ گیا شہر میں صبح سات بجے سے نماز عید الفطر ادا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگا جبکہ سب سے آخر میں نماز عید الفطر کربلا عید گاہ میں نماز ساڑھےدس بجے حسب روایت ادا کی جائے گی۔ ضلع میں جن مساجد اور عید گاہوں میں عید الفطر کی نماز کے وقت کا اعلان ہوا ہے اُن میں اس طرح اوقات ہیں۔
گاندھی میدان 8:30 بجے
حضرت پیر منصور مسجد 8 بجے
جامع مسجد 9 بجے
کربلا عید گاہ 10:30 بجے
پولیس لائن مسجد 7:30 بجے
چھتہ مسجد 7:15 بجے
مدینہ مسجد کربلا 8 بجے
چھوٹی مسجد مرکز گھسیار ٹولہ 7:300بجے
مسجد ام القرا روڈ نمبر دو وائٹ ہاؤس 7:30 بجے
خان کا چشتیہ منعمیہ مسجد رام ساگر 9:30 بجے
پرانی مسجد کریم گنج 8 بجے اور 8:45 بجے
زیب النساء مسجد کریم گنج 7:45
مدرسہ شمش العلوم کریم گنج 7:30
المنار مسجد شبلی کالونی 7:15
نیو کریم گنج مسجد روڈ نمبر پانچ 7:45
مدرسہ انوار العلوم معروف گنج 7:30 بجے
خانقاہ قادریہ مانپور جوڑا مسجد گیا 7:30 بجے
عید گاہ مانپور جوڑا مسجد : 00: 7 بجے
ہجرہ مسجد بیتھو شریف-صبح 7:00 بجے
عید گاہ بیتھو شریف -صبح 7:30 بجے
درگاہ بیتھو شریف خانقاہ درویشیہ اشرفیہ -صبح 8:00 بجے
احمد رضا مسجد اسلام گنج کٹاری میں 7:15 بجے ادا کی جائے گی
اسی طرح جامع مسجد شیر گھاٹی میں سات بجے عید الفطر کی نماز ادا کی جاۓ گی۔ اسکے علاوہ شمالی محلہ مسجد میں 7:30بجے، مولانا درگاہ 8 بجے،مسجد عمر 7:45 بجے،مدرسہ محمودیہ 8:45 بجے،اقراء مسجد 7:30 بجے،مسجد حمزہ 7:30 بجے،حمزہ پور عید گاہ 8:00بجے،مدرستہ الہدی 8:15 بجے،بیدا عید گاہ 7:15 بجے،خان مسجد 7:00 بجے،میاں باڑا 7:15 بجے،لودی شهید 7:30 بجے،قاضی باغ مسجد 7:30 بجے،سیہولی عید گاہ 7:30 بجے اور سپائی مسجد میں 8:00 بجے عید الفطر کی نماز ادا کی جاۓ گی۔
مزید پڑھیں:جموں وکشمیر ،کیرالہ اور تمل ناڈو میں آج عید الفطر - Eid Ul Fitr 2024
واضح ہوکہ گاندھی میدان میں پولیس کی تعیناتی کے علاوہ یہاں سیکوریٹی کے دوسرے سخت انتظامات ہوتے ہیں۔ جیسے یہاں میڈل دیڈیکٹر کے علاوہ اور بھی انتظامات ہوتے ہیں یہاں ڈی ایم اور ایس ایس پی سمیت ایس ڈی اور دیگر افسران خود موجود ہوتے ہیں۔ ضلع کے سرکاری مسلم افسران اور اہلکار بھی گاندھی میدان میں ہی نماز ادا کرتے ہیں اس وجہ سے انتظامات مزید سخت ہوتے ہیں۔