ETV Bharat / state

اردو کو فروغ دینے کے لیے بنگلور بھر میں 313 لائبریریوں کے قیام کے منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی - Ehsaas Education Trust

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 28, 2024, 12:05 PM IST

Updated : Aug 28, 2024, 3:29 PM IST

احساس ایجوکیشن ٹرسٹ نے اردو کو فروغ دینے کے لیے بنگلور بھر میں 313 لائبریریوں کے قیام کے منصوبے کی نقاب کشائی کی۔

اردو کو فروغ دینے کے لیے بنگلور بھر میں 313 لائبریریوں کے قیام کے منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی
اردو کو فروغ دینے کے لیے بنگلور بھر میں 313 لائبریریوں کے قیام کے منصوبے کی نقاب کشائی کی گئی (ETV BHARAT)

بنگلور: جشن یوم آزادی کی مناسبت سے شہر کے احساس ایجوکیشن ٹرسٹ کی جانب سے دینی و اردو ادبی کتب خانے کی نمائش کا اہتمام کیا گیا جس کا افتتاح جمعیت العلماء کرناٹک کے صدر مفتی افتخار قاسمی کے ہاتھوں عمل میں آیا۔

اس موقعے پر مفتی افتخار قاسمی، سابق ایم ایل اے سومیہ ریڈی و ماہر تعلیم نور عائشہ نے ادارے کی جانب سے اٹھائے گئے اس اقدام کی سراہنا کی اور کتابوں سے محبت کرنے اور ان کو پڑھنے کی عادت ڈالنے پر زور دیا۔

اس موقعے پر ادارے کے صدر مولوی آفاق قاسمی نے بتایا کہ 313 بدری صحابہ کرام کی مناسبت سے شہر بھر میں 313 لائبریریز کو قائم کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے تاکہ اس کے ذریعے ملت میں اردو زبان کے تئیں محبت و فکر پیدا کی جاسکے۔

اس موقعے پر مفتی افتخار قاسمی نے ادارہ احساس ایجوکیشنل ٹرسٹ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس ادارے کی جانب سے دینی و اردو ادب کے کتب کے فروغ کے سلسلے میں خوب محنتیں ہوئی ہیں، جیسے کہ کتب میلہ و نمائش کا اہتمام کرکے ملت کےافراد کو کتب خانے کے قریب کرنے کا کام کیا، جس کی وجہ سے لوگ کتب خانے کا رخ کرنے کرنے لگے۔ جس سے ادارے کو حوصلہ بھی ملا اور اردو زبان کو فروغ مل رہا ہے۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد میں حج 2025 کے لیے فارم بھرنے کا عمل شروع: مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی

اس موقعے پر ماہر تعلیم نور عائشہ نے کہا کہ پڑھنے کے شوقین لوگ بہترین قائد بنتے ہیں، لہذا بچوں کو خاص کر پڑھنے و حصول علم پر بہت زیادہ توجہ دینی چاہیے۔ نور عائشہ نے اسلام کے اس سنہرے دور کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تب لوگوں میں حصول علم کا بے انتہا شوق ہوا کرتا تھا اور اسی وجہ سے اس دور میں عظیم مصنفین بھی ہوا کرتے تھے۔نور عائشہ نے بھارت کی جنگ آزادی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ کس طرح قلم کے ذریعے پیغامات کو پہونچایا جاتاتھا۔ اور لوگوں کو بیدار کیا گیا تھا۔

Last Updated : Aug 28, 2024, 3:29 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.