ETV Bharat / state

ای ڈی نے اداکارہ ریتو پرنا سین گپتا کو راشن بدعنوانی کے معاملے میں طلب کیا - Ration Corruption Case - RATION CORRUPTION CASE

Ration Corruption Case In Bengal بنگلہ فلموں کی مشہور اداکارہ ریتو پرنا سین گپتا کا نام روشن بدعنوانی معاملے میں سامنے آنے کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے پوچھ گچھ کے لئے سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا ہے۔

ای ڈی نے اداکارہ ریتو پرنا سین گپتا کو راشن بدعنوانی کے معاملے میں طلب کیا
ای ڈی نے اداکارہ ریتو پرنا سین گپتا کو راشن بدعنوانی کے معاملے میں طلب کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 12:43 PM IST

کولکاتا: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے راشن بدعنوانی کے معاملے میں اداکارہ ریتو پرنا سین گپتا کو طلب کیا ہے۔ ٹولی ووڈ اداکارہ کو 5 جون کو سالٹ لیک میں واقع سی جی او کمپلیکس میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔ لیکن یہ پہلی بار نہیں ہے۔ اس سے پہلے بھی اداکارہ کو 2019 کے روز ویلی چٹ فنڈ کیس میں ای ڈی کی پوچھ گچھ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تاہم ای ڈی نوٹس کے تعلق سے ریتوپرنا کی طرف سے ابھی تک کوئی ردعمل نہیں آیا ہے۔

ای ڈی ذرائع کے مطابق تفتیش کاروں کو راشن بدعنوانی معاملے میں کئی ملزمین کے بینک کھاتوں کی جانچ کے بعد ریتوپرنا سینگپتا کا نام ملا ۔ ٹولی ووڈ کی مشہور اداکارہ کو یہ جاننے کے لیے بلایا گیا ہے کہ ان تمام لین دین سے کیا تعلق ہے۔بتایا جاتا ہے کہ ملزم کے اکاؤنٹ سے کئی سالوں سے اداکارہ کے بینک اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے منتقل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:راشن گھوٹالہ جانچ میں ای ڈی کو اہم معلومات ملیں

عہدیداروں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ریتوپرنا سین گپتا مختلف اوقات میں راشن بدعنوانی کے کئی ملزمین سے رابطے میں تھیں۔ نتیجے کے طور پر ای ڈی نے اداکارہ کو کئی سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے لیے سالٹ لیک میں واقع سی جی او کمپلیکس میں طلب کیا ہے۔ راشن بدعنوانی کے معاملے کی تحقیقات کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اہلکاروں نے سب سے پہلے شمالی 24 پرگنہ کے بقیب الرحمان نامی ایک تاجر کو گرفتار کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.