ETV Bharat / state

ED raids in Ranchi اراضی گھوٹالہ کے معاملے میں رانچی سمیت دیگر مقامات پر ای ڈی کے چھاپے - ED raids in Ranchi and other places

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 16, 2024, 1:11 PM IST

جھارکھنڈ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں ایک بار پھر رانچی اوردیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت رانچی میں کل 9 مقامات پر ای ڈی نے چھاپے مارے ہیں۔

ED raids in Ranchi
ED raids in Ranchi

رانچی: جھارکھنڈ میں ای ڈی کی ٹیم زمین گھوٹالے کے معاملے میں پھر سے دارالحکومت رانچی اور دیگر مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق ای ڈی کی مختلف ٹیمیں رانچی کے تپودانا، باریاتو، مورہابادی اور پنڈرا علاقوں میں چھاپے مار رہی ہیں۔ ای ڈی کی ٹیم جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے لیڈر انتو تیرکی اور دیگر لیڈروں کے گھروں پر بھی چھاپے مار رہی ہے۔ اب تک موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق دارالحکومت رانچی میں کل 9 مقامات پر ای ڈی کے چھاپے جاری ہیں۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے 9 اپریل کو سابق وزیر اعلی ہیمنت سورین سے متعلق زمین گھوٹالہ معاملے میں فرضی ڈیڈ دستاویز بنانے کے ماسٹر مائنڈ صدام کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے بعد ای ڈی صدام کو ریمانڈ پر لے کر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔ ای ڈی کی ٹیم صدام سے ملنے والی جانکاری کی بنیاد پر آج جھارکھنڈ کے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔

اس پہلے بھی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ہیمنت سورین کے گھر پر زمین گھوٹالے کے سلسلہ میں چھاپے مار چکی ہے جس کے سبب ان کو اپنی وزیرِاعلٰی کی کرسی چھوڑنا پڑی تھی۔

بعد میں ان کو گرفتار بھی کیا گیا تھا، وہ جھارکھنڈ کے پہلے موجودہ وزیر اعلیٰ بن گئے جنہیں بدعنوانی کے ایک معاملے میں حراست میں لیا گیا تھا۔ ای ڈی کے اہلکاروں کے ذریعہ انہیں ہٹانے سے چند گھنٹے قبل ہیمنت نے اپنا استعفیٰ سونپ دیا تھا۔ ان کی گرفتاری کے بعد چمپائی سورین کو جھارکھنڈ کا اگلا وزیرِ اعلیٰ منتخب کیا گیا تھا۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اس سے پہلے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے ایک حصے کے طور پر جھارکھنڈ میں کانگریس ایم ایل اے امبا پرساد کی ہزاری باغ کی رہائش گاہ پر بھی چھاپے مارے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.