ETV Bharat / state

جعلی کینسر ادویات کے معاملے میں ای ڈی کی کارروائی، 10 مقامات پر چھاپے - fake cancer drugs racket

دہلی میں کینسر کی جعلی ادویات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کے بعد اب ای ڈی نے کاروائی کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے اور10 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران ای ڈی ٹیم نے تقریباً 65 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے۔

جعلی کینسرادویات ریکیٹ کے معاملے میں ای ڈی کی کارروائی، 10 مقامات پر چھاپے

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 6:56 AM IST

دہلی میں کینسر کی جعلی ادویات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کرنے کے بعد اب ای ڈی نے کارروائی کی ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے اور 10 مقامات پر چھاپے مارے ہیں۔ اس دوران ای ڈی ٹیم نے تقریباً 65 لاکھ روپے کی وصولی کی ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ حال ہی میں پولیس نے دہلی میں کینسر کی جعلی ادویات کے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا تھا اور اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی تھی۔ پولیس کی تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ایک منظم گینگ ہے جو جعلی ادویات بنا کر فروخت کرتا تھا۔ اسی ایف آئی آر کی بنیاد پر ای ڈی کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرکے چھاپے مارنے شروع کردیئے۔ اس دوران گینگ سے وابستہ ملزمان کے تقریباً 10 مقامات پر چھاپے مار کر 65 لاکھ روپے برآمد کر لیے گئے۔ پولیس کو چھاپے کے دوران تھیلوں میں چھپائے گئے 23 لاکھ روپے بھی ملے۔ اس کے علاوہ ٹیم کو کئی جائیدادوں کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں۔

مزید پڑھیں:کولکاتہ میں عمارت منہدم ہونے کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد نو ہوگئی

پولیس نے حال ہی میں ہریانہ کے گروگرام کے ایک فلیٹ سے کینسر کی جعلی ادویات کا ذخیرہ برآمد کیا تھا، جس کے بعد اس ریاکٹ کا پردہ فاش ہوا۔ ملزمان دہلی کے باہر سے آنے والے لوگوں کو سستے علاج اور سستی ادویات کا لالچ دیتے تھے اور انہیں کم قیمت پر جعلی ادویات فراہم کرتے تھے۔ یہ گینگ دہلی کے اسپتالوں میں کینسر کے علاج کے لیے آنے والے مریضوں کو نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے ریکیٹ کا پردہ فاش کرتے ہوئے اس معاملے میں اسپتال کے ملازمین سمیت 8 افراد کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.