نئی دہلی: عآپ کے کنوینر و دہلی کے وزیر اعلیٰ کی تہاڑ جیل سے رہائی اب ممکن نظر نہیں آرہی۔ 19 جون کو راؤس ایونیو کورٹ سے کیجریوال کی ضمانت منظور کر لی گئی تھی۔ لیکن ای ڈی دہلی شراب گھوٹالے کے ملزم اروند کیجریوال کو ضمانت دیئے جانے کی مخالفت کر رہی تھی۔ اب جبکہ کیجریوال کو ضمانت مل گئی تھی اور اس حساب سے انھیں آج جیل سے رہا کیا جانا تھا تو ایسے میں اب ای ڈی نے کیجریوال کو ضمانت دیئے جانے کی مخالفت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا ہے۔
یہ پہلے ہی سے اندازہ لگایا جا رہا تھا کہ، ای ڈی ضمانت کو ہائی کورٹ میں چیلنج کر سکتی ہے۔ ای ڈی نے اس سے قبل بھی کیجریوال کی ضمانت کی مخالفت کر چکی ہے۔ ای ڈی کا کہنا ہے کہ کیجریوال کو دہلی شراب گھوٹالہ معاملے میں سنگین الزامات کا سامنا ہے ایسے میں وہ اپنے عہدے اور اثر ورسوخ کا استعمال کرتے ہوئے گواہوں اور ثبوتوں سے چھیڑ چھاڑ کر سکتے ہیں۔
واضح رہے کل دہلی راؤس ایونیو کورٹ نے دہلی کے وزیر اعلیٰ کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ کیجریوال کے وکیل نے عدالت کو اس بات کا یقین دلانے میں کامیابی حاصل کر لی تھی کہ ای ڈی کے پاس ان کے مؤکل کے خلاف کوئی ثبوت موجود نہیں ہے۔ کیجریوال کے وکیل نے دعویٰ کیا تھا کہ کیجریوال پر جو کیس درج کیا گیا ہے وہ ان لوگوں کے کہنے پر کیا گیا ہے جو اپنے گناہوں کا اعتراف کر چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: