ETV Bharat / state

ای سی کی بڑی کارروائی: فرخ آباد بوتھ کی پوری پولنگ پارٹی معطل، 25 مئی کو دوبارہ ووٹنگ ہوگی - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

ایٹہ ضلع کی فرخ آباد لوک سبھا سیٹ پر فرضی ووٹنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ پوری پولنگ پارٹی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بوتھ پر دوبارہ پولنگ کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی۔ تمام پولنگ اہلکاروں کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔

فرخ آباد بوتھ کی پوری پولنگ پارٹی معطل
فرخ آباد بوتھ کی پوری پولنگ پارٹی معطل (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 21, 2024, 6:46 AM IST

Updated : May 21, 2024, 9:28 AM IST

فرخ آباد: یوپی کے فرخ آباد لوک سبھا سیٹ کے ایٹہ میں ایک ہی نوجوان نے 8 بار ووٹ ڈالا تھا۔ اس کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ہلچل مچ گئی۔ ایس پی سپریمو اکھلیش یادو کے ویڈیو شیئر کرتے ہی الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔ معاملے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایٹہ ضلع کی فرخ آباد لوک سبھا سیٹ پر فرضی ووٹنگ کے خلاف ایک بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ پوری پولنگ پارٹی کو معطل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ بوتھ پر دوبارہ پولنگ کی بھی سفارش کی گئی ہے۔ ووٹنگ 25 مئی کو ہوگی۔ تمام پولنگ اہلکاروں کے خلاف رپورٹ درج کر لی گئی ہے۔ جعلی ووٹ ڈالنے والا شخص 17 سال کا نوجوان پایا گیا ہے۔ اسے ڈسٹرکٹ پروبیشن آفیسر کی تحویل میں دیا گیا ہے۔

اُس کے ایک کے بعد ایک آٹھ بار ووٹ ڈالنے کا ویڈیو وائرل ہوا تھا۔ سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد الیکشن کمیشن کی ٹیم حرکت میں آگئی۔ معاملہ فرخ آباد لوک سبھا سیٹ کے ایٹہ کے علی گنج اسمبلی کے پرائمری اسکول کھریا پماران کے بوتھ نمبر 343 سے متعلق ہے۔

اس دوران فرخ آباد لوک سبھا حلقہ کے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر اور ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر وی کے سنگھ نے ایک پریس نوٹ جاری کیا ہے۔ ان کے مطابق الیکشن کمیشن نئی دہلی نے چیف الیکٹورل آفیسر، اتر پردیش، لکھنؤ کو ایک خط لکھا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عوامی نمائندگی ایکٹ کے تحت 20 مئی کو فرخ آباد لوک سبھا حلقہ کے تحت علی گنج اسمبلی حلقہ کے پولنگ مقام پرائمری اسکول کھریا پماران میں ہوئی ووٹنگ کو کالعدم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے بعد دوبارہ پولنگ کی تاریخ 25 مئی بروز ہفتہ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

Last Updated : May 21, 2024, 9:28 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.