چھتیس گڑھ: درگ ضلع میں کیڈیا ڈسٹلری کے 50 ملازمین کو لے کر کمہاری سے بھیلائی واپس آنے والی بس منگل کی رات 9 بجے حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں 10 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
جائے وقوعہ پر راحت اور بچاؤ کام جاری:
پولیس کے مطابق بس کیڈیا ڈسٹلری سے رائے پور کمہاری روڈ کی طرف جارہی تھی۔ اس کے بعد بس کمہاری تھانہ علاقے کے قریب مرم کان میں 50 فٹ نیچے گڑھے میں گر گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔ امدادی کاموں کے لیے دو کرینیں لگائی گئی ہیں اور لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔
حادثے میں 10 لوگوں کی المناک موت:
رائے پور کے ایس پی جتیندر شکلا نے حادثے میں 10 لوگوں کی المناک موت کی تصدیق کی ہے۔ زخمیوں کو بھیلائی درگ اور رائے پور ریفر کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کو انتہائی تشویشناک حالت میں اسپتال بھیجا گیا ہے۔ زخمیوں کی حالت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رامبن سڑک حادثہ: تمام متوفین کی شناخت مکمل، نو کا تعلق ریاست بہار سے