مراٹھواڑہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی طرٖح مہاراشٹر کے اورنگ آبادسمیت تمام اضلاع میں گرمی کا قہر جاری ہے۔ شدید گرمی کی وجہ سے مراٹھواڑہ میں خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔پانی کی قلت سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔اس کے ساتھ کسانوں کو بھی کاشتکاری کے لئے بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری چرف تالابوں،نہروں اور ڈیموں میں پانی کی کمی ہونے سے مچھلی صنعت کو زبردست نقصان پہنچ رہا ہے۔ڈیموں میں پانی کمی کی وجہ سے کثیر تعداد میں مچھلیاں مرنے لگیں ہیں۔ مچھلیوں کا ایک ویڈیو اورنگ آباد ضلع کے ویجا پور تعلقہ میں واقع ڈھیکو ڈیم کا ہے جہاں ڈیم میں پانی نہیں ہونے کی وجہ سے اس میں بڑی بڑی دراڑیں پڑ چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:خشک موسم کے اثرات نمایاں، معروف "دریائے لدر" خشک ہونے سے تشویش
واضح ہے کہ گزشتہ چند برسوں سے مراٹھواڑہ کا شمار قحط سالی جیسے علاقوں میں ہو رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس سال بھی مراٹھواڑہ کے کئی حصوں میں کم بارش ہوئی ہے۔اس کی وجہ سے موسم گرما میں مراٹھواڑہ کے کہیں سارے ڈیم سوکھ چکے ہیں۔لوگ بوند بوند پانی کے لیے ترس رہے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈیم میں پانی ہونے سے کئی سارے دیہاتوں میں پانی کی پریشانی ہو رہی ہے، کسانوں کی فصل برباد ہو گئی ہے، لیکن حکومت قحط سالی کے نام پر صرف لوگوں سے وعدے کر رہی ہے، زمینی حقیقت کچھ اور ہی بیان کرتی ہے۔