ETV Bharat / state

ڈاکٹر فائزہ عباسی کو ’نشان اردو ایوارڈ‘ سے نوازا گیا - Nishan Urdu Award

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 26, 2024, 8:43 PM IST

Faiza Abbasi honoured with 'Nishan Urdu Award علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں یو جی سی مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام (ایم ایم ٹی ٹی پی) کی ڈائرکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی کو فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی، حکومت اتر پردیش کی جانب سے ’نشانِ اردو ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ : اترپردیش ہندی سنستھان کے پریم چند ہال میں 22 جون کو منعقدہ تقریب میں اے ایم یو, یو جی سی مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام (ایم ایم ٹی ٹی پی) کی ڈائرکٹر ڈاکٹر فائزہ عباسی کو فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی، حکومت اتر پردیش کی جانب سے ’نشانِ اردو ایوارڈ‘ سے نوازا گیا ہے۔ نشانِ اردو ایوارڈ ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ہندوستان میں اردو زبان کی ترویج و اشاعت میں نمایاں کردار ادا کیا لیکن نہ تو اردو سے ملازمت حاصل کی اور نہ ہی اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کی۔
ڈاکٹر فائزہ عباسی، وائلڈ لائف سائنسز میں پی ایچ ڈی ہیں۔ وہ اے ایم یو کے سنی و شیعہ دینیات کے شعبوں میں انڈرگریجویٹ طلباء و طالبات کو انوائرمنٹل اسٹڈیز اور خلیق احمد نظامی مرکز علوم القرآن میں قرآنی ماحولیاتی اخلاقیات پڑھاتی ہیں۔ ڈاکٹر عباسی نے تعلیمی، سائنسی اور ادبی موضوعات پر اردو میں پانچ کتابیں تصنیف کی ہیں اور ترجمہ کیا ہے۔ وہ باقاعدگی سے اردو رسائل و جرائد بشمول تہذیب الاخلاق اور فکر و نظر میں لکھتی ہیں۔ انھوں نے جشنِ ریختہ میں نظامتی فرائض انجام دئے ہیں اور اردو ادب کے متعدد پروگراموں اور رضاکارانہ اردو کلاسز کا اہتمام کیا ہے۔ انھوں نے غیر مسلم اردو شعراء کی خدمات پر خطبات بھی دئے ہیں۔
ڈاکٹر فائزہ عباسی کو عباس علی مہدی، وائس چانسلر، ایرا یونیورسٹی، لکھنؤ نے پروگرام کنوینر ایس این لال اور محکمہ السنہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جتیندر کمار کے زیر اہتمام منعقدہ پروگرام میں اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر فخرالدین علی احمد میموریل کمیٹی کے چیئرمین سید اطہر صغیر زیدی نے یوجی سی مالویہ مشن ٹیچر ٹریننگ پروگرام، اے ایم یو کی لائبریری کو 251 کتابیں عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.