ETV Bharat / state

یونانی میڈیسن فطرت کے عین مطابق ہے: ڈاکٹر آفرین پروین - ڈاکٹر آفرین پروین نے کہا

Dr Afreen Parween On Unani Medicinesنظامیہ یونانی میڈیکل کالج وہسپتال سے پاس آوٹ ہونے والی ڈاکٹر آفرین پروین نے کہاکہ شعبہ طب میں یونانی میڈیسن فطرت کے عین مطابق ہے۔ اس کی خاصیت ہے کہ آپ کے مرض جڑ سے ختم ہوں گے۔ بی یوایم ایس یونانی طب کے کسی شعبہ میں کم نہیں ہے

یونانی میڈیسن نیچرپر مشتمل ہے:ڈاکٹر آفرین پروین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 12:33 PM IST

یونانی میڈیسن نیچرپر مشتمل ہے:ڈاکٹر آفرین پروین

گیا: شعبہ طب میں مسلم ہے یونانی میڈیسن اور اس کے علاج کے طریقہ کار بھی فطری امر ہے جو کہ کسی طرح کے مضر اثرات مریضوں پر مرتب نہیں کرتے ہیں۔ ضلع گیا کے نظامیہ یونانی میڈیکل کالج و اسپتال سے بی یو ایم ایس ڈاکٹر بننے والی پٹنہ کی آفرین پروین نے اپنے تاثرات میں ان خیالات کا اظہار کیاہے۔ آج یونانی میڈیکل کالج وہسپتال میں تقسیم اسناد تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں 80 طلبہ و طالبات بی یو ایم ایس مکمل کر فارغ ہوئے ہیں۔

آفرین بہار کے پٹنہ ضلع کی رہنے والی ہے ،بھائی بہنوں میں بڑی آفرین بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کرکے فارغ ہونے والے طلبہ و طالبات کے ساتھ انٹر شپ بھی کرچکی ہیں۔ ای ٹی وی بھارت نے ان سے خصوصی گفتگو کی جس میں انہوں نے کہا کہ اب وہ عملی زندگی میں قدم رکھیں گی اور پٹنہ میں ہی مقیم ره کر پریکٹس کریں گی۔

آفرین کے شوہر بھی ڈاکٹر ہیں حالانکہ آفرین کے خاندان کا کوئی دوسرا فرد ڈاکٹر نہیں ہے۔ آفرین اپنے گھر میں اکلوتی ہیں جو ڈاکٹر بنی ہیں۔ ان کے والد پٹنہ میں ایک بینک میں منیجر ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ بی یو ایم ایس کے ڈاکٹروں کو فائدہ حاصل نہیں ہے بلکہ ایم بی پی ایس کے برابر میں ان کا درجہ ہے اور لوگ پھر سے فطری علاج کی طرف لوٹ رہے ہیں۔

اُنہوں نے نیٹ کے امتحان میں کم نمبروں سے ایم بی بی ایس سے پیچھے رہ جانے والے طلبہ و طالبات سے کہا کہ اگر اُنہیں ایم بی بی ایس نہیں ملتا ہے تو وہ مایوس نہیں ہوں بلکہ وہ بی یو ایم ایس کریں اور خاص کر یونانی سے کریں۔ آپکا مستقبل تابناک ہوگا اور آپ بھی اپنی کلینک ہسپتال چلا سکتے ہیں یا پھر سرکاری ہسپتالوں میں ملازمت کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:تائیوان کے وفد کا دورہ اے ایم یو

اپنے تجربات بیان کرتے ہوئے کہاکہ اُنکا جب ایم بی بی ایس نہیں نکلا تو وہ مایوس ہوئی تھیں لیکن اہل خانہ کی طرف سے حوصلہ افزائی کے بعد جب یہاں داخلہ لیا تو احساس ہوا کہ ہم بھی اچھے شعبے میں آئے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ وہ پریکٹس کے ساتھ پی جی میں داخلہ لیں گی تاکہ وہ آگے طب کے خاص شعبہ میں ماہر ہوسکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.