ETV Bharat / state

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے گھر گھر کتاب مہم - Door To Door Book Drive

یوم آزادی کی مناسبت سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہر گھر ترنگا ریلی نکالی گئی، اسی طرح بچوں کو مجاہدین آزادی کے کردار سے واقف کروانے کے غرض سے ہر گھر کتاب، گھر گھر کتاب نامی مہم کے تحت ان میں مجاہدین آزادی پر تحریر کردہ 850 کتابیں تقسیم کی گئی۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے گھر گھر کتاب مہم
ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے گھر گھر کتاب مہم (Etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 8:50 PM IST

اورنگ آباد: حکومت مہاراشٹر کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر ہر گھر ترنگا گھر گھر ترنگا مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے، جِس کے بعد شہر کی ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے ہدایت پر عمل کرتے ہوئے الہدی اردو پرائمری اسکول کی طالبات اور مریم مرزا لائبریری کے ممبران نے بھائیجی پورہ علاقے میں اسکولی بچوں کی ریلی نکالی۔ اسی طرح اسکولی بچوں کو جنگ آزادی میں شریک مجاہدین آزادی کی قربانیوں سے واقف کروانے کی غرض سے ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کی جانب سے مجاہدین آزادی پر تحریر کردہ کتابیں، اسٹیکر، طلبہ میں مفت تقسیم کیے گئے۔ ہر گھر کتاب، گھر گھر کتاب نامی مہم چلائی جا رہی ہے۔

DOOR TO DOOR BOOK DRIVE (Etv bharat)

جو کتابیں طلباء کو مطالعے کے لیے مفت فراہم کروائی جا رہی ہیں، ان میں ہفتہ روزہ تعلیم انقلاب کا یوم آزادی کی مناسبت سے شائع کردہ خصوصی شمارہ، دہلی سے بچوں کے لیے شائع ہونے والے ماہنامہ بچوں کی دنیا اُمنگ اور اردو دنیا شامل ہیں۔ یہ پروگرام آٹھ اگست سے 15 اگست کے درمیان مریم مرزا محلہ لائبریری کے تحت شہر میں قائم کردہ سبھی لائبریریز میں چلایا جا رہا ہے۔

ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے صدر مرزا عبدالقیوم ندوی کا کہنا ہے کہ اب تک انہوں نے 850 کتابیں بچوں میں تقسیم کی ہے تاکہ بچے ملک کو آزاد کرانے والے ہیروں کو پہچان سکے۔ جسے کامیاب بنانے میں ریڈ اینڈ لیڈ فاؤنڈیشن کے بانی مرزا عبدالقیوم ندوی اور الہدی اسکول کے اساتذہ کا بھرپور تعاون مل رہا ہے۔ واضح ہے کہ شہر اورنگ آباد کے 35 محلوں، اسکولوں اور مساجد میں بچوں کے لیے محلہ لائبریری پروجیکٹ چلتا ہے جس سے 17500 بچے وابستہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.