ممبئی: کہتے ہیں کہ لالچ بری بلا ہے۔ ہم آپ محنت سے زیادہ سہولت کے بارے میں سوچتے ہیں۔ اکثر کے یہ نقصان ده ثابت ہوتی ہے۔ ممبئی کے ڈونگری علاقے میں ایک ڈاکٹر نے میڈیکل کی ایک ڈگری حاصل کرنے کے لیے آن لائن اشتہار دیکھا اور اُنسے بات چیت کی۔ بات چیت میں پتہ چلا کہ ریڈیولوجی کی یہ ڈگری اسپین سے کرائی جائے گی۔ اشتہار کے فریب میں آکر ڈاکٹر دھوکہ بازوں کے ہاتھوں 15 لاکھ روپے گنوا بیٹھتے ہیں۔
ممبئی کے ڈونگری پولیس تھانے میں متاثرہ ایک ڈاکٹر کے ذریعے درج کی گئی ایف آئی آر جس میں ڈاکٹر نے اسپین میں ریڈیو لوجی کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے پہلے سبز باغ دکھائے گئے، یہی نہیں بغیر امتحان کے پی جی کورس بھی مکمل کرنے کی بات کہی۔ لیکن جب یہ کورس کرنے کے لیے متاثرہ ڈاکٹر نے اسپین کا رکھ کیا اور کئی مہینے وہاں مقیم رہنے کے بعد پتہ چلا کہ وہ دھوکہ دہی کے شکار ہو گئے۔
ڈونگری ڈویژن کے اے سی پی کیلاش اوہاڈ نے بتایا کہ اُن کے پاس یہ ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ اُنہیں اس بات کا شک ہے کہ یہ ایک انٹرنیشنل ریکٹ ہے جس کے تار بھارت کے الگ الگ ریاستوں سے جڑے ہوئے ہیں۔ اس کے شکار لوگ ہوسکتے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت ایس بات چیت میں ڈویژنل اے سی پی کیلاش اوہاڈ نے بتایا کہ ڈونگری تھانے میں تو ایک شخص کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے جس میں تین لوگوں کے خلاف نامزد ایف آئی آر درج کی گئی ہے لیکن اس معاملے میں اور بھی کئی لوگ شامل ہو سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فائر پروف سسٹم نہ لگانے والی عمارتوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے: میونسپل کمشنر بھوشن گگرانی
اُنھوں نے عوام سے اس بات کی اپیل کی ہے کہ آن لائن دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے کسی پر بھی آنکھ بند کے کے بھروسہ نہ کریں بلکہ کسی بھی کورس کے لیے فیس بھرنے سے قبل اُس کی پوری تحقیقات کریں، نہیں تو آپکے ساتھ بھی دھوکہ ہو سکتا ہے۔