بیدر:ریاست کرناٹک کے بیدر ضلع میں ڈسٹرکٹ چائلڈ لیبر اسکیم کے چیئرمین اور ڈسٹرکٹ الیکٹورل آفیسر گویند ریڈی نے ایک ریلیز میں کہا کہ انتخابی کام یا انتخابی مہم کے کاموں میں بچوں کا استعمال ممنوع ہے۔ سیاسی لوگوں کو اس پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ضرورت ہے۔ 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنا ضابط کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے مختلف قوانیں ہیں۔ بچوں کی پرورش اور تحفظ کا ایکٹ -2015 اور ترمیمی ایکٹ 2021 کے مطابق 18 سال سے کم عمر کے تمام لڑکے اور لڑکیوں کو بچہ سمجھا جاتا ہے۔ بچوں کے حقوق کے کنونشن کے آرٹیکل 32 اور 36 کے مطابق بچوں کو ایسے شعبوں میں کام کرنے سے روکنے کے لیے مناسب اقدامات کیے جائیں جو ان کی صحت اور تعلیم کے لیے نقصان دہ ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اورنگ آباد میں فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج - Protest Against Isreal
ان کا کہناہے کہ چائلڈ لیبر اینڈ ایڈولسنٹ لیبر (پرہیبیشن اینڈ کنٹرول) ایکٹ-1986 اور چائلڈ لیبر ایکٹ-2016، 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو کسی بھی مزدوری یا دیگر سرگرمیوں میں ملازمت دینے پر پابندی عائد ہے۔ 18 سال سے کم عمر کے بچوں پر کھیتوں میں کام کرنے پر بھی پابندی عائد ہے۔ اگرکوئی ان قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اسے دو سال کی سزا اور 50 ہزار روپے جرمانہ بھی ادا کیا جا سکتا ہے۔