ETV Bharat / state

مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری - خواجہ غریب نواز

Dimple Kapadiya بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا اجمیر شریف درگاہ حاضری دینے کے لئے پہنچیں۔ اداکارہ ڈمپل نے درگاہ پر عقیدت کی چاردر پیش کی اوردعا مانگی۔

مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 22, 2024, 4:13 PM IST

مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا کی اجمیر شریف درگاہ پر حاضری

اجمیر: بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ ڈمپل کپاڈیا اجمیر شریف درگاہ پہنچیں جہاں انہوں نے صوفی حضرت خواجہ غریب نواز رحمت اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کی چادر پیش کی۔ اجمیر شریف کی زیارت کے بعد اداکارہ ڈمپل کپاڈیا نے میڈیا سے بھی دوری بنائے رکھی۔حالانکہ میڈیا والوں نے بالی ووڈ کی سنئیر اداکارہ سے بات چیت کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ناکام رہے۔

درگاہ کی زیارت کے دوران سادگی سے انہوں نے دربار میں حاضری دی, جہاں درگاہ کی جانب سے سید حبیب ہاشمی نے انہیں زیارت کرائی اور انہیں تبرک پیش کیا۔ زیارت کے بعد ڈمپل کپاڈیا درگاہ انجمن بھی گئی۔انہوں نے خواجہ صاحب کا شکرانہ بھی ادا کیا۔ اسی درمیان انہوں نے حضرت سلطان الہند خواجہ غریب نواز کہ وسیلہ سے اپنی زندگی میں کامیابی کی دعا بھی مانگی۔ درگاہ پر حاضری دینے کے بعد واپس لوٹتے وقت مداحوں نے ان کے ساتھ سیلفی بھی لی۔

یہ بھی پڑھیں:دادا صاحب پھالکے ایوارڈ 2024: شاہ رخ خان کو بہترین اداکار کا ایوارڈ

درگاہ میں آدھا گھنٹہ رکنے کے بعد ڈمپل کپاڈیا واپس لوٹ گئیں۔ غور طلب ہے کہ ڈمپل کپاڈیا بالی ووڈ کی مشہور ترین اداکاروں میں سے ایک ہیں۔ڈمپل کی فلم بابی سب سے کامیاب فلموں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے انگنت سپرہٹ ہندی فلمیں دیں ہیں۔انہوں نے مشہور اداکار راجیش خنا سے شادی بھی کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.