ETV Bharat / state

ڈی ائی جی سہارنپور کی نگرانی میں مظفر نگر میں فلیگ مارچ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 9, 2024, 8:08 PM IST

Flag March In Muzaffarnagar اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں مسجد اور مدرسے کو منہدم کرنے کو لے کر ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد ڈی ائی جی سہارنپور نے مظفر نگر ایس ایس پی ، ڈی ایم اور پولیس کی بھاری نقوی کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔مظفرنگر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

ڈی ائی جی سہارنپور کی نگرانی میں مظفر نگر میں فلیگ مارچ
ڈی ائی جی سہارنپور کی نگرانی میں مظفر نگر میں فلیگ مارچ

ڈی ائی جی سہارنپور کی نگرانی میں مظفر نگر میں فلیگ مارچ

مظفر نگر:ریاست اتراکھنڈ کے ہلدوانی میں گزشتہ روز مسجد اور مدرسے پر بلڈوزر کی کاروائی کے بعد ہوئے تشدد کے واقعات کو لے کر جمعہ کے روز اتر پردیش کا ضلع مظفر نگر الرٹ پر رہا۔ جمعہ کی نماز کو لے کر ضلع انتظامیہ اور محکمہ پولیس کے اعلیٰ افسران نے مرکزی چوراہے مناکشی چوک سے ڈی ائی جی سہارنپور اجے کمار ساہنی، مظفر نگر ایس ایس پی ،مظفر نگر ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اور بھاری نفری کے ساتھ فلیگ مارچ کیا۔

مظفر نگر ایس ایس پی ابھیشیک سنگھ نے مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے سہارن پور ڈی ائی جی اجے کمار سہانی اور ڈی ایم کے ساتھ مسلم اکثریتی علاقے کھالے پار کے ساتھ ساتھ اور بھی شہر کے مختلف علاقوں میں فلیگ مارچ کیا ۔یہاں کی بڑی مسجدیں ہیں ان کے امام اور متولیوں سے بات چیت کی گئی۔کہا گیا کہ جمعہ کی نماز میں کسی طرح کہ کوئی ایسے بیان نہ دیے جائے جس سے ماحول خراب ہو۔ فلیگ مارچ کرنے کا مقصد عام لوگوں کو یقین دہانی کرانی ہے کہ ان کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ہلدوانی تشدد: مرادآباد میں بھی سیکورٹی ہائی الرٹ

مظفر نگر کے ڈی ایم ارون ملپّا بنگاری نے بتایا کہ اج ہمنے مناکشی چوراہے سے کھالے پر پکر شاہ چوک کے راستے فلیگ مارچ نکالا ہے یہ فلک مارچ پولیس کے اعلی افسران کو ساتھ لے کر نکالا گیا ہے۔ فلیگ مارچ کا مقصد تھا کہ ضلع میں امن و امان قائم رہے ۔ مظفر نگر کی عوام کو بھی اعتماد برقرار رہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.