ETV Bharat / state

'قانون کو اپنے ہاتھوں میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا' - مغربی بنگال

Sandeshkhali Incident مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس نے راجیب کمار نے شمالی24 پرگنہ کے سندیش کھالی علاقے کا دورہ کیا اور مقامی باشندوں سے ملاقات کی۔ ڈی جی پی نے کہاکہ قانون کو اپنے یاتھوں میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ قانون سب کے لئے ہے۔

قانون کو اپنے یاتھوں میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 6:46 PM IST

قانون کو اپنے یاتھوں میں لینے والوں کو بخشا نہیں جائے گا

شمالی24 پرگنہ:مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بشیرہاٹ سب ڈویژن میں واقع سندیش کھالی گزشتہ ماہ 5 جنوری کو ہوئے تشدد کے واقعات کے بعد سے ہی سرخیوں میں ہے۔ گزرتے وقت کے ساتھ سندیش کھالی کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ اسی درمیان مغربی بنگال کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیب کمار نے موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے مقصد سے سندیش کھالی کا دورہ کیا۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈائریکٹر جنرل آف پولیس راجیب کمار نے دوسری مرتبہ سندیش کھالی کا دورہ کیا ہے۔راجیب کمار نے اپنے دورے کے دوران مقامی باشندوں سے ملاقات کی اور انہیں قانون کو اپنے ہاتھوں میں نا لینے کا مشورہ دیا۔

ڈی جی پی راجب کمار نے کہاکہ حالات پر قابو پانے کے لئے پولیس انتظامیہ ہے۔پولیس انتظامیہ کو کام کرنے کا موقع دینا چاہئے۔مقامی باشندوں سے افواہ پر دھیان نا دینے کی اپیل کی۔انہوں نے کہاکہ مغربی بنگال میں قانون ہے۔پولیس انتظامیہ ہے جو کسی بھی صورتحال سے نمٹ سکتی ہے۔پورے حالات پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔بہت جلد حالات بہتر ہوجائیں گے لیکن اس کے لئے مقامی باشندوں کو پورا تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مفرور ٹی ایم سی لیڈر شاہجہاں شیخ کے ساتھیوں کی رہائش گاہوں پر ای ڈی کی چھاپہ ماری

ان کا کہنا ہے کہ اگر کوئی قانون کو اپنے ہاتھوں لیتا ہے تو اسے بخشا نہیں جائے گا چاہئے وہ کوئی بھی ہے۔قانون ہے ،قانون اپنا کام کرے گا۔ڈی جی پی مغربی بنگال نے میڈیا سے بھی غیر جانبدار رویے کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.