کولکاتا:ڈپٹی سالیسٹر جنرل بننے سے پہلے بلبدل اپوزیشن لیڈر شوبھندوادھیکاری کے وکیل تھے۔ انہوںنے اپنی طرف سے کئی مقدمات میں دلائل دیے ہیں۔ اب وہ کلکتہ ہائی کورٹ میں سی بی آئی کے وکیل ہیں۔ پرائمری، گروپ سی، گروپ ڈی بھرتی بدعنوانی کے معاملات میں سی بی آئی کے لیے کام کررہے ہیں۔ اس معاملے میں سی بی آئی کی طرف سے دی گئی تمام رپورٹس کو وکیل بلبدل نے عدالت میں پیش کیا۔
اکتوبر 2023 میں، ترنمول کانگریس کے آل انڈیا جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی کی اہلیہ روجیرا بنرجی نے کلکتہ ہائی کورٹ میں یہ کہتے ہوئے تحفظ کی درخواست کی کہ رازداری کو ختم کیا جا رہا ہے۔ اس وقت سی بی آئی کے وکیل بلبدل نے ان کی عرضی کی مخالفت کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:جیوتری ملک نے راشن گھوٹالے میں ضمانت کی درخواست دی
بھرتی بدعنوانی کیس میں گرفتار کنتل گھوش نے ایک خط میںدعویٰ کیا تھا کہ ای ڈی ان پر ابھیشیک بنرجی کا نام لینے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے۔ اسے حراست میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ کنتل نے علی پور کی خصوصی سی بی آئی عدالت اور ہیسٹنگز پولیس اسٹیشن کو خط لکھ کر اس معاملے کی شکایت کی تھی۔ بلبدل نے اس خط کی سی بی آئی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ اس کے باوجود انہیں مرکز کے ڈپٹی سالیسٹر جنرل کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔
یواین آئی