ETV Bharat / state

احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ - Ahmedabad Sunni Muslim Waqf Board - AHMEDABAD SUNNI MUSLIM WAQF BOARD

گجرات کے احمد آباد میں سنی مسلم وقف بورڈ کی کمیٹی کو تشکیل دیئے تقریبا پندرہ برس گزر چکے ہیں۔ ابھی تک نئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے۔ نئی کمیٹی کی تشکیل کیلئے مانگ کی جارہی ہے۔

احمد آباد سنی مسلم وقف بورڈ کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ
احمد آباد سنی مسلم وقف بورڈ کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ (ETV BHARAT)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 10, 2024, 11:03 AM IST

Updated : Aug 10, 2024, 1:53 PM IST

احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی کہ مدت پوری ہوئے 15 سال گزر گئے ہیں اور اب تک نئی کمیٹی تشکیل نہیں دی گئی ہے، جس کی وجہ سے کئی مسائل پیدا ہو رہے ہیں اور یہ معاملہ گجرات ہائی کورٹ میں زیر التواء ہے۔ اس معاملے پر درخواست گزار سماجی کارکن فاروق کنسارا کا مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد نئی کمیٹی تشکیل دی جائے۔

احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی کی نئی کمیٹی تشکیل دینے کی مانگ (ETV BHARAT)
سماجی کارکن اور اس معاملے کے درخواست گزار فاروق کنسارا نے اس تعلق سے کہا کہ احمد آباد میں موجود احمد آباد سنی مسلم وقف کمیٹی 2009 کے بعد سے اب تک نہیں بنی گزشتہ 15 برسوں سے چار افراد اس کمیٹی پر اپنا قبضہ جمائے ہوئے ہیں۔

کمیٹی کی میعاد پوری ہوئے 15 سال کا وقت گزر گیا، لیکن اب تک اس معاملے پر ہم نے وقف ٹریبیونل اور گجرات ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی ہے کہ جلد از جلد بات سنی مسلم وقف کمیٹی کی نئی باڈی تشکیل دی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورٹ میں جب اس معاملے کی سماعت ہوتی ہے تو سنی مسلم وقف کمیٹی کے لوگ اپنے وکیل کی مدد اس معاملے کو نوٹ بی فور کے زمرے میں ڈلوا دیتے ہیں اور ان کو لمبی مدت مل جاتی ہے۔ یہ ایک طرح کی بدعنوانی ہی ہے۔

مزید پڑھیں: 'وقف میں ترمیم کسی بھی قیمت پر قابل قبول نہیں' - Waqf Amendment Bill

اس معاملے پر احمدآباد کی جامع مسجد کے شاہی امام مفتی محمد شبیر احمد صدیقی نے کہا کہ گجرات میں لاکھوں مسلمان ہیں جو اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں لیکن احمدآباد سنی مسلم وقف کمیٹی میں گزشتہ 15 برسوں سے وہی ٹرسٹی چپکے ہوئے ہیں اور وہاں پر رہنے کے لیے یہ لوگ وقف کی جائیداد کا ناجائز استعمال بھی کر رہے ہیں۔

Last Updated : Aug 10, 2024, 1:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.