ETV Bharat / state

دہلی کے عازمین کے لیے حج کمیٹی میں میڈیکل کیمپ

Medical Camp For Haj Applicants In Delhi دہلی کے ترکمان گیٹ پر واقع دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی کے دفتر حج منزل میں دہلی سے 2024 کے لیے مقدس فریضہ حج کی ادائیگی پر جانے والے عازمین کے لیے ایک خصوصی میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں تمام طبی جانچ اور فٹنس سرٹیفکیٹ سمیت تمام سہولیات ایک ہی چھت کے نیچھے مہیا کرائی جائیں گی۔

دہلی کے عازمین کے لیے حج کمیٹی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 6, 2024, 1:33 PM IST

دہلی کے عازمین کے لیے حج کمیٹی میں میڈیکل کیمپ کا انعقاد

نئی دہلی:قومی دارالحکومت نئی دہلی میں منعقدہ خصوصی میڈیکل کیمپ کا افتتا آج حج کمیٹی کے چیئر پرسن کوثر جہاں کے ذریعے کیا گیا۔ اس موقع پر حج کمیٹی میں موجود عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے دہلی سے مناسک حج پر جانے والے تمام عازمین حج کے نام پیغام میں کوثر جہاں نے کہا کہ اب کسی بھی عازمین حج کو لمبی قطاروں میں کھڑے ہو کر کسی پرائیویٹ یا دیگر ہسپتالوں میں مہنگے داموں پر اپنا میڈیکل چیک اپ نہیں کروانا پڑے گا۔

تمام عازمین آصف علی روڈ پر واقع حج منزل میں حج کمیٹی کے دفتر میں آکر ایک اپنا طبی معائنہ کروا سکتے ہیں اور یہاں موجود دہلی حکومت کے ڈاکٹروں کی ٹیم سے اپنا میڈیکل فٹنس سرٹیفیکیٹ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔

حج کمیٹی کی چیئرپرسن کوثر جہاں نے بتایا کہ سال 2024 کے مقدس سفر حج پر جانے والے عازمین حج کے لیے منعقد کیے گئے اس خصوصی میڈیکل کیمپ میں حکومت ہند کے وزارت اقلیتی امور کی طرف سے مقدس سفر حج کے لیے منتخب کیے گئے عازمین حج کی صحت سے متعلق تمام قسم کی طبی جانچ یعنی سی بی سی، کے ایف ٹی، بلڈ شوگر، سینے کا ایکسرے، طبی کمپنی ہیلتھین کی جانب سے کیے جائیں گے اس دوران عازمین کو 500 روپے بطور فی بھی ادا کرنی ہوگی۔

اس کے بعد حاجیوں کو میڈیکل سرٹیفکیٹ دہلی حکومت کے وزارت صحت کی جانب سے مقرر کردہ ڈاکٹروں کی ٹیم جاری کرے گی۔واضح رہے کہ رواں برس حج 2024 کے لیے دہلی سے کل 4 ہزار 82 حج درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں کل تین ہزار 16 افراد کو ڈیجیٹلائز رینڈم سلیکشن پروسیس کے ذریعے منتخب کیا گیا جبکہ کل ایک ہزار 66 افراد کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ہے۔

اس سال کل ایک لاکھ 39 ہزار 54 عازمین حج سرکاری کوٹے سے پورے ہندوستان سے حج کے لیے جائیں گے بھارت میں رواں برس کل 20 حج امبارکیشن پوائنٹس مقرر کیے گئے ہیں جن میں سے دہلی کا اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈا سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ہے اور یہاں سے اس سال تقریبا 22 ہزار عازمین حج پر روانہ ہوں گے اور انہیں ہر طرح کی سہولیات دہلی اسٹیٹ حج کمیٹی فراہم کرنے کی پابند ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.