ETV Bharat / state

دہلی میں صرف 10 ہزار روپے کے لئے قتل - murder incidents in delhi

Murder over financial dispute in Dehli قومی دار الحکومت دہلی میں مالی تنازع کا ایک شرمناک واقعہ پیش آیا جس میں صرف 10 ہزار روپے کے لئے معمر شخص کو اس کے رشتہ دار نے قتل کردیا۔

Murder over financial dispute
Murder over financial dispute
author img

By ANI

Published : Feb 11, 2024, 1:38 PM IST

نئی دہلی: دیال پور میں ایک 58 سالہ شخص کو اس کے کزن نے مالی تنازعہ پر چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا، پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ہفتہ کی دوپہر کو پیش آیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت ظہور الدین کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم نے 10 ہزار روپے کی رقم کے تنازع پر ظہور الدین کو چاقو مار کر ہلاک کردیا۔ ملزم کی کی شناخت شاہد کے نام سے ہوئی ہے۔

ایک افسر نے کہا کہ "جیسا کہ خاندان کے افراد نے بتایا کہ ظہور الدین نے کچھ عرصہ قبل شاہد کو رقم ادھار دی تھی۔ بعد ازاں شاہد اس رقم کو واپس کرنے میں ہچکچاہٹ کا مظاہرہ کررہا تھا۔ رقم بار بار طلب کرنے پر شاہد نے ادھار دینے والے شخص پر ہی چاقو سے حملہ کردیا"۔ پولیس نے مزید بتایا کہ متاثرہ شخص کو جی ٹی بی اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ علاج کے دوران ایک گھنٹے کے اندر دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: حیدرآباد: بیٹے کے ہاتھوں باپ اور ایک رشتہ دار کا قتل

مزید پڑھیں: دہلی میں معمولی رقم کے لئے بے دردی سے قتل

پولیس نے مزید کہا کہ اس دوران ملزم کے مفرور ہونے کی اطلاع ملی ہے اور اسے جلد سے جلد تلاش کرنے کے لیے تلاش جاری ہے۔ دیال پور پولیس اسٹیشن میں تعزیرات ہند کی دفعہ 302 (قتل) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں مزید تحقیقات جاری ہے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی معمولی رقم کے لئے قتل کی واردات کے کئی واقعات پیش آچکے ہیں۔

(اے این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.