ETV Bharat / state

دہلی کی خواتین مایوس، مودی حکومت کا 3.0 بجٹ پسند نہیں آیا - Delhi WOMEN REACTION ON BUDGET 2024 - DELHI WOMEN REACTION ON BUDGET 2024

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو مرکزی بجٹ 2024 پیش کیا۔ دہلی کی خواتین نے اس بجٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بھی مودی حکومت نے متوسط ​​طبقے کی خواتین کے لیے کچھ خاص نہیں کیا ہے۔ جیسی امید تھی اس کے برعکس یہ بجٹ آیا ہے۔

دہلی کی خواتین بجٹ سے مایوس
دہلی کی خواتین بجٹ سے مایوس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 23, 2024, 5:38 PM IST

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل کو مرکزی بجٹ 2024-25 پیش کیا۔ وزیر خزانہ کی حیثیت سے نرملا سیتا رمن نے لگاتار ساتویں بار بجٹ پیش کیا۔ ملک بھر کی خواتین کو بجٹ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ تھیں۔ اس کے ساتھ ہی دارالحکومت دہلی کی خواتین ایک بار پھر اس بار کے بجٹ سے مایوس ہوئی ہیں۔

دہلی کی خواتین مایوس، مودی حکومت کا 3.0 بجٹ پسند نہیں آیا (Etv Bharat)

دہلی کی گھریلو خاتون سیما نے بتایا کہ وہ ہر سال بجٹ دیکھتی ہیں۔ آج ٹی وی کے سامنے بیٹھی رہیں اور پورا بجٹ بھی دیکھا۔ لیکن ہر بار کی طرح اس بار بھی مودی حکومت نے متوسط ​​طبقے کی خواتین کے لیے کوئی خاص ریایت نہیں رکھی۔ انہوں نے کہا کہ سونا چاندی سستا ہونے سے کیا فائدہ ہے۔ سونا چاندی سستا کرنے کی بجائے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کرنی چاہئے تھی۔

ایک دوسری گھریلو خاتون مینو گرگ نے کہا کہ اس بجٹ سے کوئی خاص فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صبح سے ٹی وی کے آگے بیٹھی تھی مگر یہ بجٹ بالکل مایوس کن رہا۔ حکومت نے سونا چاندی سستا کیا مگر سونا کون روز خریدتا ہے۔ ہم غریب لوگ ہیں ہمارے لئے بھی کچھ کرنا چاہئے تھا۔ پیاز مہنگی، ٹماٹر مہنگا اور دالیں بھی بہت مہنگی ہیں اس کی طرف کوئی دھیان نہیں دیا گیا۔

دہلی کی ہی ایک اور خاتون سونیا کا کہنا ہے کہ اس بجٹ سے غریبوں کا کوئی لینا دینا نہیں ہے یہ بجٹ ہم جیسے لوگوں کے لئے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی آسمان چھو رہی ہے۔ ہم پہلے پیاز سو روپئے میں پانچ کلو لاتے تھے مگر اب صرف دو کلو ہی مل رہی ہے۔ جہاں تک پینشن کا سوال ہے اس سے صرف چنندہ لوگوں کو ہی فائدہ ہوگا۔ عام انسان اور خاص کر ہم جیسے لوگوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا ہے۔سونیا نے کہا کہ اس بار کا بجٹ متوسط ​​طبقے اور اعلیٰ طبقے کے لوگوں کو ذہن میں رکھ کر بنایا گیا ہے۔ غریبوں کو اس بجٹ سے مایوسی ہی ہاتھ لگی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.