ETV Bharat / state

سیاسی پارٹی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ درج کیا جا سکتا ہے: کرناٹک ہائی کورٹ - کانگریس ایم ایل اے رضوان ارشد

Defamation case on BJP: کرناٹک ہائی کورٹ نے شیواجی نگر کے کانگریس ایم ایل اے رضوان ارشد کی طرف سے بی جے پی کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمے کو منسوخ کرنے سے انکار کردیا۔

Karnataka High Court
Karnataka High Court
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 1:01 PM IST

بنگلورو: کرناٹک ہائی کورٹ نے ایک کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنا ممکن ہے۔ ہائی کورٹ نے شیواجی نگر کے کانگریس ایم ایل اے رضوان ارشد کی طرف سے بی جے پی کے خلاف دائر ہتک عزت کے مقدمہ کو منسوخ کرنے سے انکار کر دیا۔

بی جے پی کی ریاستی اکائی اور اس کے سابق صدر نے 2019 میں ایک درخواست دائر کی تھی جس میں رضوان ارشد کی طرف سے بی جے پی کے خلاف دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ جسٹس کرشنا ایس دکشٹ کی سربراہی میں ایک رکنی بنچ نے اس عرضی پر سماعت کی۔ عدالت نے بی جے پی کی عرضی کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی پارٹی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا جا سکتا ہے۔

پینل کوڈ کی دفعہ 499 اور 500 میں التزام کیا گیا ہے کہ افراد کی تنظیم یا لوگوں کے گروپ کو اس طرح کی مجرمانہ کارروائی میں فریق بنایا جا سکتا ہے۔ بھارت جیسی فعال جمہوریت میں سیاسی جماعتوں اور منتخب نمائندوں کو مناسب سیکورٹی کی ضرورت ہے۔ بنچ نے کہا کہ اس لیے ہتک عزت کا جرم اتنا سنگین نہیں ہے، لیکن اسے ہلکے میں نہیں لیا جا سکتا۔

درخواست کو نمٹاتے ہوئے بنچ نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں عدالت کی طرف سے کیے گئے تبصرے کا خصوصی عدالت میں زیر التوا ہتک عزت کے مقدمے پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ سماعت کے دوران بی جے پی کے وکیل نے دلیل دی کہ 'تعزیرات ہند کی دفعہ 499 اور 500 کے مطابق پارٹی کو ایک فرد نہیں سمجھا جا سکتا'۔

مزید پڑھیں: Voter Data Theft Issue ڈیٹا کی چوری اور رازداری معاملہ پر عدالتی تحقیقات کا مطالبہ

اس پر اعتراض کرنے والے رضوان ارشد کے وکیل نے کہا کہ 'آئی پی سی کی دفعہ 11 میں جس طرح ایک شخص کی تعریف کی گئی ہے، پارٹی بھی ایک تنظیم ہے۔ اس میں کئی لوگ شامل ہوتے ہیں۔ یہ رجسٹرڈ بھی ہو سکتی ہے اور نہیں بھی۔ پھر بھی حکومتوں سمیت افراد، کمپنیوں اور ٹریڈ یونینوں کی اپنی عزت ہے۔ اس معاملے میں ہتک عزت کا مقدمہ اس بنیاد پر دائر کیا گیا ہے کہ اصل شکایت کنندہ کا وقار متاثر ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'شیواجی نگر کی ترقی کے لیے کام کروں گا'

Independence Day 2023 بھارت کے دستور کے تحفظ کے لئے سب اٹھ کھڑے ہوں: رضوان ارشد

کیا مسئلہ ہے؟ : 2019 میں، بی جے پی نے اپنے سوشل میڈیا پر ایک مبینہ تضحیک آمیز پوسٹ کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ''رضوان ارشد، جو قانون ساز کونسل کے رکن تھے، بہت سی انتخابی بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں۔'' اسے سنجیدگی سے لیتے ہوئے رضوان ارشد نے بی جے پی اور ایک شخص بالاجی اشون کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے اس پوسٹ سے ان کی شناخت کو خطرہ ہے۔ اسی بنیاد پر عوامی نمائندوں کی خصوصی عدالت نے نوٹس لیا اور بی جے پی اور اس کے صدر کو سمن جاری کیا۔ بی جے پی نے اس پر سوالات اٹھائے اور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جسے آج عدالت نے مسترد کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.