ETV Bharat / state

غزوہ ہند سے متعلق پیشین گوئی کی تصدیق کرنے پر دارالعلوم دیوبند کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Deoband Fatwa on Ghazwa e Hind: 'غزوۂ ہند' سے متعلق ایک سوال کے جواب کی وجہ سے دارالعلوم دیوبند تنازع میں گھر گیا ہے۔ در حقیقت دارالعلوم دیوبند کی جانب سے 'غزوہ ہند' کی مذہبی نصوص سے تصدیق کرنے پر نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) نے ادارے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایات دی ہے۔

Darul Uloom Deoband
دارالعلوم دیوبند
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 23, 2024, 11:22 AM IST

Updated : Feb 23, 2024, 11:50 AM IST

سہارنپور: اترپردیش کے ضلع سہارنپور میں واقع معروف دینی درسگاہ دارالعلوم دیوبند ایک بار پھر سرخیوں میں ہے۔ دارالعلوم دیوبند نے 'غزوۂ ہند' کی مذہبی نصوص کی بنیاد پر تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (NCPCR) نے ادارے کے خلاف کارروائی کی ہدایات دی ہے۔ دارالعلوم دیوبند ایک عالمی شہرت یافتہ اسلامی تعلیمی ادارہ ہے اور اس کے فارغین اور متعلقین ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں پائے جاتے ہیں۔ ہندو تنظیموں نے غزوہ ہند سے متعلق دار العلوم کے جواب پر اعتراض ظاہر کیا ہے۔

دارالعلوم دیوبند نے غزوہ ہند سے متعلق سوال پر یہ جواب اپنی ویب سائٹ 'دار الافتاء دیوبند' پر جاری کیا ہے۔ اس میں 'غزوۂ ہند' کی پیشین گوئی کو حدیث نبوی کی روشنی میں درست قرار دیا ہے۔ ادارے کی ویب سائٹ پر ایک سائل نے سوال کیا کہ ''کیا حدیث میں غزوہ ہند کا ذکر ہے جو بر صغیر میں ہو گا؟ اور جو اس میں شہید ہوگا وہ عظیم شہید ہے؟ اور جو غازی ہوگا وہ جنتی؟ برائے کرم جواب عنایت فرماویں۔''

دارالعلوم دیوبند نے غزوہ ہند سے متعلق پیشین گوئی کی تصدیق کی

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے دار العلوم دیوبند نے لکھا کہ ''صحاح ستہ کی مشہور کتاب سنن نسائی میں امام نسائی نے مستقل باب باندھا ہے: غزوة الہند، اس کے تحت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے حدیث روایت کی ہے: عن أبي ھریرة قال وعنھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوة الھند فإن أدرکتھا أنفق فیھا نفسي ومالي فإن اقتل کنتُ من أفضل الشھداء وأن أرجع فأنا أبوھریرة المحرر (ج:۲، ص:۶۳) مطبوعہ مختار اینڈ کمپنی دیوبند۔ یہ اسی غزوہٴ ہند کی پیشین گوئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی ہے۔'

وہیں این سی پی سی آر نے اس متنازع فتوے کا نوٹس لیا ہے۔ نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے سہارنپور کے ڈی ایم اور ایس ایس پی کو خط بھیج کر دارالعلوم کے اس فتوے کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ سہارنپور کے ڈی ایم دنیش چندرا نے کہا کہ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کے خط کی بنیاد پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ ڈی ایم دنیش چندرا نے کہا کہ خط کے تعلق سے اعلیٰ حکام کو دارالعلوم دیوبند بھی بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جلد ہی اس معاملے پر کارروائی کی جائے گی اور اس کی رپورٹ چائلڈ پروٹیکشن کمیشن کو بھیج دی جائے گی۔

دوسری طرف بجرنگ دل کے ریاستی کوآرڈینیٹر وکاس تیاگی نے میڈیا کو بیان دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں دارالعلوم دیوبند کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ مذکورہ ادارے کی طرف سے نہ صرف بھارت بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی جنونی نظریے کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے انتظامیہ سے پورے معاملے میں سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں: Arshad Madani On Madrasa Issues مدارس کو کسی حکومتی مدد کی ضرورت نہیں ہے، مولانا ارشد مدنی

Alleged Radical Students In Madrasa شدت پسند نظریات کے حامل طلبہ کو مدارس سے منتخب کیا جاتا ہے، آئی پی ایس افسر کا دعوی

Beard Mandatory In Darul Uloom دارالعلوم دیوبند میں داڑھی رکھنے کا حکم دینا درست ہے، شفیق الرحمان برق

Last Updated : Feb 23, 2024, 11:50 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.