ETV Bharat / state

کولہاپور مسجد پر حملے کی دلت سینا کے ریاستی صدر نے مذمت کی - Dalit Sena State Presiden Reaction - DALIT SENA STATE PRESIDEN REACTION

گلبرگہ میں دلت سینا کے ریاستی صدت ہمنت پلسنگی نے کولہاپور مسجد میں ہوئے حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں ایک سیاسی جماعت مذہب کے نام پر نفرت کی سیاست کرتی ہے۔ مہاراشٹر میں ہونے والی اسمبلی انتخابات کے مدنظر ماحول گرمانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

کولہاپور مسجد پر ہوئے حملے کی  دلت سینا کے ریاستی صدرکی مذمت
کولہاپور مسجد پر ہوئے حملے کی دلت سینا کے ریاستی صدرکی مذمت (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 1:19 PM IST

کولہاپور مسجد پر ہوئے حملے کی دلت سینا کے ریاستی صدرکی مذمت (etv bharat)

گلبرگہ: ریاست کرناٹک گلبرگہ کے دلت سینا کے ریاستی صدر ہنمت یلسنگی نے کہاکہ مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اکثریت پانے کے لئے عوامی حمایت حاصل کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں لیکن ایک سیاسی جماعت مذہب کے نام پر سیاست کرنے میں مصروف ہے۔

انہوں نے کہا کہ کولاپور کے قریب ویشال گڑھ میں واقع درگاہ میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔ اس کی وجہ کیا ہے؟ مہاراشٹر کی سیاست اس معاملے کو لے کر سنجیدہ نہیں ہے۔ ایسے میں مسجد پر حملہ کر نا بڑی شرم کی بات ہے۔‌ ویشال گڑھ ایک صوفی سنتوں کا شہر مناجاتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد سے ہی اقلیتی طبقے اور دلتوں پر ہونے والے حملوں میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ مسلمانوں کو خاص طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مرکزی حکومت کو اس طرح کے واقعات پر قابو پانے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانا چاہے۔ ہندوستان ایک جمہوری ملک ہے۔ اس ملک کی آزادی کے لئے ہر مذہب کے لوگوں نے اپنی جان‌مال کی قربانی دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:گلبرگہ میں مختلف تنظیموکا احتجاج -

دلت سینا کے رہنما نے کہاکہ ملک میں آئے دن فرقہ پرست تنظیمیں ہندو مسلم کے درمیان نفرت پیدا کر نے کی سازش میں مصروف ہیں۔ ان طاقتوں کو قابو میں کرنے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.