ETV Bharat / state

بلند شہر میں سلنڈر پھٹنے سے مکان زمین بوس، پانچ افراد ہلاک، متعدد افراد ملبے تلے دب گئے - CYLINDER EXPLODED

وزیراعلی یوگی نے واقعہ کا نوٹس لیا، افسران کو بچاؤ کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔

CYLINDER EXPLODED IN BULANDSHAHR
بلند شہر میں سلنڈر پھٹنے سے مکان زمین بوس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2024, 8:34 AM IST

بلند شہر: اترپردیش کے بلند شہر ضلع کے سکندرآباد کے گلاوتھی روڈ پر واقع آشاپوری کالونی میں سلنڈر پھٹنے سے ایک مکان منہدم ہوگیا۔ دھماکے کے بعد منہدم ہونے والے مکان کے ملبے تلے دب کر متعدد افراد ہلاک ہو گئے۔ فی الحال خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ مزید کئی افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچ گئے۔ ریسکیو کام جاری ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ پیر کی دیر شام آشاپوری کالونی میں واقع ایک مکان میں زور دار دھماکہ ہوا۔ دھماکے سے پورا گھر منہدم ہو گیا۔ گھر میں موجود بہت سے لوگ اس میں دب گئے۔ زوردار آواز سن کر آس پاس کے لوگ موقع پر پہنچ گئے۔ کچھ دیر میں پولیس بھی پہنچ گئی۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا۔ اب تک خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ اب بھی کئی اور لوگ ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

لوگوں کو نکالنے کے لیے جے سی بی کی مدد لی جا رہی ہے۔ سی ایم یوگی نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔ انہوں نے حکام کو بچاؤ اور راحت کے کاموں میں تیزی لانے کی ہدایت دی ہے۔ جائے وقوعہ پر امدادی کام جاری ہے۔ دھماکے کے باعث آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔ یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ اس کا اثر قریبی عمارتوں پر پڑے گا۔ حکام نقصان کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ ملبہ کو مسلسل ہٹایا جا رہا ہے، تاکہ دبے لوگوں کی جان بچائی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:

کرگل: حادثاتی دھماکے میں کشمیری فوجی سمیت دو اہلکار ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.