نئی دہلی:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح قومی دارالحکومت نئی دہلی میں ماہ رمضان المبارک کی آمد پر تاریخی جمع مسجد مارکیٹ میں خرہداروں کی بھیڑامڈنے لگی ہے۔بارار اور اس کے اطراف میں ماہ رمضان کی رونقیں دیکھنے کو مل رہیں ہیں۔
مٹیا محل بازار ایسوسی ایشن کے نائب صدر عادم رحمان قریشی نے نمایندہ کو بتایا کہ جامع مسجد کے اس بازار کو کمکموں کی روشنی سے سجایا گیا ہے۔ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق یہ بازار ان لوگوں کے لیے سجایا جاتا ہیں جو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں جامع مسجد کے بازار کا رخ کرتے ہیں، بازار میں کمکموں کی روشنی کے ساتھ ساتھ رنگ برنگی دیدہ رمضان المبارک کے قطبوں سے بھی اس بازار کو آراستہ کیا گیا ہے۔
گزشتہ 70 برسوں سے جامع مسجد کے چتلی قبر بازار میں ذائقہ پروس رہے، عادم رحمان قریشی کا کہنا ہے کہ رواں برس حالات قدر مختلف ہیں۔ ایسے میں رواں برس امید ہے کہ یہ بازار خریداروں سے بھرا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ بازار اپنے لذیذ کھانوں کے لیے مشہور ہے۔ یہاں نا صرف دہلی کے مختلف علاقوں سے بلکہ بیرون ممالک سے بھی بڑی تعداد میں لوگ لذیذ ذائقوں سے لطف اندوز ہونے آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:پی ایم مودی، کھرگے،راہل اور پرینکا سمیت کئی سیاسی لیڈروں نے ماہ رمضان کی مبارکباد
عادم رحمان قریشی نے بتایا کہ رواں برس مارکیٹ میں گاہکوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے ہوم گارڈ سمیت پرسنل گارڈز کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ صاف صفائی کا خاص طور پر خیال رکھا جا رہا ہے۔جگہ جگہ بیریکیڈنگ کرائی گئی ہے تاکہ ٹریفک کے نظم و ضبط میں دشواریاں پیدا نہ ہو۔