مظفر نگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر ضلع میں بدھ کی صبح سٹی کوتوالی پولیس نے مظفر نگر کرائم برانچ, سہارنپور اے ٹی ایس کے ساتھ مل کر بازار میں جعلی نوٹوں کا دھندہ کرنے والا ایک گروہ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایس پی سٹی ستیہ نارائن پرجاپت نے پولیس لائنز میں پریس کانفرنس کے دوران مزید معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ دیر رات مخبر کی اطلاع پر ایس او جی مظفر نگر وے سہارنپور اے ٹی ایس اور شہر کودوالی کی مشترکہ ٹیم نے مخبر خاص کی نشاندہی پر چڑتھاول روڈ کالی ندی پل کے پاس سے دو لوگوں کو گرفتار کیا گرفتار کیے۔لوگوں کے قبضے سے 500 روپے کے جعلی نوٹ تقریبا 77500 روپے دو موبائل فون تین اے ٹی ایم کارڈ ایک موٹر سائیکل اور انے کاغذات برامد کیے ہیں۔ پکڑے گئے ملزم کے نام پھلیندر عرف کوچ و صدام ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:مظفرنگر عمارت کا انہدام: 'چھوٹی سی غلطی جانی و مالی نقصان کا باعث بنی
ساتھ ہی ان کے دو ساتھی فرار ہیں۔ پولیس گرفت میں ائے بدمعاشوں نے بتایا کہ ہم دونوں جعلی کرنسی کو بازار میں کھپانے کا کام کو انجام دیتے ہیں۔ ہم یہ جعلی نوٹ حسین آباد بھلواڑا ضلع سے سلیم اور مزمل جس کا پتہ ہمیں معلوم نہیں۔ اس سے لاتے ہیں اور لائے گئے نوٹوں کو مختلف بازاروں میں کھپا کر اس کام سے فائدہ حاصل کرتے ہیں۔