ETV Bharat / state

اورنگ آباد میں کورونا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ - Dengue Cases Increase In Aurangabad - DENGUE CASES INCREASE IN AURANGABAD

اورنگ آباد کے مختلف علاقوں میں کورونا اور ڈینگی کے کیسز میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔اورنگ آباد کارپوریشن نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ
اورنگ آباد میں کورونا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 5, 2024, 6:05 PM IST

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کورونا اور ڈینگی کے فعال کیسز پائے جانے کے بعد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے شعبہ صحت نے شہریوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

اورنگ آباد میں کورونا اور ڈینگی کے کیسز میں اضافہ (etv bharat)

ذرائع کے مطابق اورنگ آباد شہر میں 16 ایکٹیو کورونا کے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔ جن میں 10 مرد اور چھ خواتین شامل ہیں جبکہ ڈینگی کے مریضوں کی تعداد بھی بڑھتی جا رہی ہے۔لوگوں میں دہشت کا ماحول ہے۔ کورونا اور ڈینگی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ ہو کے باعث علاقوں میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے طبی مراکز کے ساتھ ساتھ خانگی ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی بھیڑ دکھائی دے رہی ہے، ساتھ ہی جو لوگ کورونا وبا سے متاثر ہو رہے ہیں انہیں گھر میں ائیسولیشن میں رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بڑی تعداد میں مریض علاج کی غرض سے اورنگ آباد پہنچ رہے ہیں

برسات کے مہینے میں بیماریوں سے بچنے کے لیے میونسپل انتظامیہ نے کہیں سارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت شہریان کو دی ہے۔اس ضمن میں اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی ہیلتھ آفیسر ارجنا رانے کہاکہ چند کیسز کی تصدیق کے باوجود حالات قابو میں ہے۔لوگوں سے احتیاط برتنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.