ETV Bharat / state

گیا میں اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر شروع کی گئی - minority residential school

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 4:25 PM IST

گیا میں اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر ہوگی۔ جے ڈی یو کے قانون ساز کونسل کے رکن آفاق احمد خان اسکی پہل کی ہے۔ پہلے وقف اراضی پر اقامتی اسکول کی تعمیر ہونی تھی لیکن اب سرکاری اراضی پر تعمیر ہوگی۔

گیا میں اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر شروع کی گئی
گیا میں اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر شروع کی گئی (ETV BHARAT)

گیا : بہار کے گیا ضلع میں بہار حکومت کی جانب سے اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر شروع کی گئی ہے۔ اس کے لیے محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری سہیل احمد نے کاروائی شروع کرادی ہے۔ وزیر اعلٰی اقلیتی اقامتی اسکول کی تعمیر کا منصوبہ کئی برس پرانا ہے۔ لیکن زمین نہیں ملنے کے سبب اس کی تعمیر نہیں ہوسکی ہے۔ دراصل اس منصوبہ کو محکمہ اقلیتی بہبود بہار کے ماتحت پورا ہونا ہے۔

اس کو بنانے کے لیے وقف بورڈ کو زمین دستیاب کرانی تھی۔ چونکہ ایک جگہ پر اتنی وقف کی زمین نہیں مل سکی۔ جسکی وجہ سے منصوبہ سرد مہری کا شکار تھا۔ لیکن اب جے ڈی یو کے قومی جنرل سکریٹری و ایم ایل سی آفاق احمد خان نے بہار حکومت کے محکمہ اقلیتی فلاح اور سکریٹریٹ بہار سے رابطہ کرکے اس مسئلے کا اظہار کیا اور وزیر اعلی نتیش کمار سے بھی ملاقات کرکے حالات سے واقف کرایا ہے۔

وزیر اعلی نتیش کمار کو بتایا کہ وقف بورڈ سے زمین نہیں ملنے کے سبب اقلیتی بچوں کی تعلیم کے لیے اسکول کی تعمیر نہیں ہوسکی ہے۔ اگر حکومت اپنے کسی بھی محکمہ کی زمین اقلیتی بہبود محکمہ کو دےکر اسکول کی تعمیر کرائے تو اس سے غریب اقلیتی طبقے کے بچوں کی تعلیم و تربیت اسکول کی طرز پر ہوگی۔

آفاق احمد خان نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار حالات سے آگاہ کیا گیا، وزیر اعلیٰ نے محکمہ اقلیتی بہبود کو ہدایت دی ہے کہ اگر وقف کی زمین نہیں مل رہی ہے تو سرکاری زمین پر اقامتی اسکول کی تعمیر کرائی جائے، انہوں نے کہا کہ اب جن ضلع میں وقف بورڈ کی زمین نہیں ہے اُن سبھی ضلعوں میں سرکاری زمین پر اقامتی اسکول کی تعمیر ہوگی۔محکمہ اقلیتی بہبود کے سکریٹری سہیل احمد پوری شدت کے ساتھ اسکو بنانے میں لگے ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: اگست پر دسویں میں فرسٹ رینک حاصل کرنے والی طالبہ کے ساتھ امتیازی سلوک

واضح رہے کہ بہار حکومت ہر ضلع میں اقامتی اسکول کی تعمیر پانچ ایکڑ زمین پر ہونا ہے۔ اس میں گرلز اور بوائز کے لیے علیحدہ علیحدہ انتظام ہوگا، اقامتی اسکول میں رہنے کھانے پینے کے ساتھ مفت تعلیم ہوگی، اس میں گراؤنڈ لائبریری اور دیگر سہولیات ہونگی۔ قریبا پچپن کروڑ روپے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.