احمدآباد: پون کھیڑا نے بی جے پی کے 400 سے زائد سیٹ مانگنے کے دعوے پر کہا کہ 400 پار کا ٹارگٹ آپ لگا رہے ہیں. 400 سیٹیں آپ کو کیوں چاہیے؟ جواب مل جائے گا۔ جب سرکار 272 پر بن سکتی ہے تو 400 سیٹوں کی ضرورت کیوں ہے؟ اس سے ان کی نیت صاف نظر آتی ہے کہ آئین کو بدلنے کے لیے 400 سیٹوں کی ضرورت پڑتی ہے۔ اس لیے بی جے پی 400 سیٹیں مانگ رہی ہے۔ گجرات کے سورت میں بنا الیکشن لڑے بی جے پی کو سیٹ مل گئی اور اس معاملہ پر پون کھیڑا نے کہا کہ یہی تو ہم بتا رہے ہیں کہ ورت تو پہلی جھانکی ہے۔ یہ آگے بھی یہی کرنے والے ہیں۔ اگر ان کو ہم نے جتا دیا تو اگلا الیکشن نہیں ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:
گاندھی نگر لوک سبھا سیٹ کیوں ہے خاص - Gandhinagar Lok Sabha Seat
انہوں نے مزید کہا کہ راہل گاندھی کو ملک کا وزیراعظم بننا ہے یا نہیں بننا ہے یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔ لیکن راہل گاندھی اس ملک کے لیے عوام کے لیے کام کرتے رہیں گے وہ رکنے والے نہیں ہیں۔ ملک میں کچھ بدلاؤ آئے گا کہ نہیں؟ اس پر انہوں نے کہا کہ بدلاؤ آئے گا اور بہت جلد آئے گا اور گجرات سے ہی یہ بدلاؤ کی شروعات ہوگی۔ کیونکہ ابھی دو مرحلوں کے انتخابات میں ہی ان کی زبان میں بدلاؤ نظر آرہا ہے اور گھبرائے ہوئے گھوم رہے ہیں۔ اس لیے وہ دن دور نہیں ہے کہ جب بدلاؤ آئے گا۔
مسلمانوں کو گھس پیٹھیا کہنے کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ اس طرح کی زبان اور بات اس ملک کے وزیر اعظم کو کہنا اچھی بات نہیں ہے۔ باہر ممالک میں جا کر مسلمانوں سے ملاقات کرنا اور دبئی کے شیخ سے ملاقات جب وہ کرتے ہیں تو انہیں یاد نہیں آتا کہ وہ مسلمانوں کو کیوں ایسا کہتے ہیں۔ گجرات میں کانگریس کی کتنی سیٹیں آئیں گی۔ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے پون کھیڑا نے کہا کہ ہماری 25 سیٹوں میں سے تقریباً 15 سیٹیں ضرور آئیں گی۔