اوربگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد میں کانگریس نے پارٹی ہیڈ کوارٹر کے سامنے کسانوں کے مسائل اور قرض معافی کو لے کر احتجاج کیا۔کانگریس کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم فصل بیمہ اسکیم محض کمپنیوں کے فائدے کے لئے ہی ہے۔اس کے باعث کسان قرض کے بوجھ میں سر سے پیر تک ڈوب گیا ہے۔ ان مسائل کی طرف حکومت کی توجہ مرکوز کروانے کی خاطر کانگریس کی جانب سے اورنگ اباد ضلع لیکٹر دفتر کے روبرو احتجاج کیا گیا۔
انہوں نے اس دوران مرکزی و ریاستی حکومت کی پالیسیوں پر زبردست نقطہ چینی کی گئی۔ کانگریس کے رہنماوں نے حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی۔کانگرس مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر کسان محنت نہ کرے ملک کے عوام اجناس اور دیگر افضیہ سے محروم رہ سکتے ہیں۔ان کی محنت وہ مشقت کے ذریعے ہی ملک کے کارخانے اور دیگر ادارے ترقی کر رہے ہیں، مگر مرکزی وہ ریاستی حکومتیں مسلسل کسانوں کے مسائل کو نظر انداز کر رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتیہ کسان یونین امباوتا کی بجلی محکمہ کے خلاف شکایت
کانگریس کے رہنماوں کے مطابق مرکز کی مایوس کن پالیسی کی وجہ سے وہ مالی بحران کا شکار ہو رہے ہیں۔ان میں خودکشی کا رجحان بڑھنے لگا ہے۔ حکومت بڑے بڑے سند کاروں اور سرمایہ کاروں کو دیے گئے لاکھوں ہزار کروڑ روپیوں کے قدم معاف کر دیتی ہے، مگر کسانوں کے قرض معاف کرنے میں کوتاہی بڑھتی جاتی ہے۔