ETV Bharat / state

گجرات میڈیکل کالج میں اضافی فیس کم نہیں کی گئی تواحتجاج کریں گے، شکتی سنگھ گوہل - Congress Protest - CONGRESS PROTEST

پردیش کانگریس کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے کہاکہ اگر گجرات کی حکومت میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں اضافی فیس کم نہیں کی تو ہم ریاستی سطح پر احتجاج کریں گے۔ انہوں نے اس کے خلاف تحریک شروع کرنے کی دھمکی دی۔

"اگر گجرات میڈیکل کالج میں اضافی فیس کو کم نہیں کیا گیا تواحتجاج کریں گے:شکتی سنگھ گوہل
"اگر گجرات میڈیکل کالج میں اضافی فیس کو کم نہیں کیا گیا تواحتجاج کریں گے:شکتی سنگھ گوہل (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 9, 2024, 4:49 PM IST

احمدآباد: گجرات پردیش کانگریس کے صدر شکتی سنگھ گوہل نے پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کی فیس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ اگر واپس نہیں لیا جاتا ہے تو ہم اس کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔حکومت کے خلاف ریاستی سطح پر مہم چلائیں گے۔

"اگر گجرات میڈیکل کالج میں اضافی فیس کو کم نہیں کیا گیا تواحتجاج کریں گے:شکتی سنگھ گوہل (etv bharat)

انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم ای آر ایس کالجز میں فیس میں اضافہ مناسب نہیں ہے۔ طلبا و طالبات ڈاکٹر بن کر معاشرے کی خدمت کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں لیکن حکومت اس جوش و جذبے کو ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔میڈیکل کالجز میں میں بھی بدعنوانی پیدا کر رہی ہے۔

گجرات میں بی جے پی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آخری سرکاری میڈیکل کالج 1994۔ 1995 میں راجکوٹ کے بھاؤ نگر میں بنایا گیا تھا اس کے بعد گجرات میں کوئی میڈیکل کالج قائم نہیں کیا گیا۔ان برسوں میں پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں اضافہ ہوا ہے۔طلبا و طالبات پر فیس کا بوجھ بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایودھیا کی طرح گجرات میں بھی بی جے پی کو شکست دیں گے: راہل گاندھی

کانگریس کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ غریب گھرانوں کے لڑکوں اور لڑکیوں کا ڈاکٹر بننے کا خواب پورا ہونا مشکل کر دیا گیا ہے۔ اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ فیس میں اضافہ کے فیصلے کو جلد سے جلد واپس واپس لیا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.