ETV Bharat / state

انوراگ ٹھاکر کے بیان کے خلاف کانگریس کا احتجاج کاروائی کا کیا مطالبہ - Congress Protest

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 1, 2024, 7:22 PM IST

مظفرنگر ضلع میں کانگریس کارکنان نے بی جے پی کے رکن پارلیمان انوراگ ٹھاکر کے متنازع بیان کے خلاف جم کر احتجاج کیا۔کانگریس کارکنان نے انوراگ ٹھاکر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

انوراگ ٹھاکر کے بیان کے خلاف کانگریس کا احتجاج کاروائی کا کیا مطالبہ
انوراگ ٹھاکر کے بیان کے خلاف کانگریس کا احتجاج کاروائی کا کیا مطالبہ (etv bharat)

مظفرنگر:ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کلیکٹرک میں کانگرس کےکارکنان نے ضلع پارٹی صدر سبودھ شرما کی سربراہی میں بی جے پی لیڈر انوراگ ٹھاکر کے خلاف احتجاج کیا۔کانگریسی رہنماوںکا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کے حوالے سے متنازع بیان دینے والے بی جے پی کے رکن پارلیمان انوراگ ٹھاکر کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کی جائے۔

سبودھ شرما ضلع کانگرس صدر نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پوری طرح سے ملک میں مذہبی انماد پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ذات شماری کے نام پر انوراگ ٹھاکر سمیت پوری بی جے پی بوکھلائے ہوئی ہے ۔اس سے صاف ظاہر ہے کہ بی جے پی کی تناشاہی حکومت سماجی انصاف کے خلاف ہے۔ لوک سبھا جسے سیاست کا مندر کہا جاتا ہے۔ اس مندرمیں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رہنما انوراگ ٹھاکر نے ہمارے قائد راہل گاندھی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کئے۔انوراگ ٹھاکر کا بیان آئین کے خلاف ہے۔لوک سبھا کے وقار کے بھی خلاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتیہ کسان یونین امباوتا کی بجلی محکمہ کے خلاف شکایت

انہوں نے کہاکہ گزارش ہے کہ ایسے نازیبا ریمارکس کرنے والے لیڈروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں پارلیمنٹ میں کسی ممبر پارلیمنٹ کے خلاف ایسے نازیبا ریمارکس نہ کیے جائیں۔ مظفر نگر ضلع کی کانگریس پارٹی مذکورہ لیڈر کے اس غیر مہذب طرز عمل کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.