ETV Bharat / state

اقلیتی کانگریس نے پھلوں کے دکانوں پر آئین کی کاپی لگائی - display constitution copy - DISPLAY CONSTITUTION COPY

یوپی کانگریس اقلیتی سیل نے لکھنؤ کے چوک روڈ اور ٹیڑھی پلیا پر پھل فروشوں کی دوکانوں پر آئین کے تمہید کی کاپی لگا کر ملک کے اتحاد کو مضبوط کرنے کا عزم کیا۔ یہ اقلیتی محکمہ کی ریاست گیر مہم ہے۔

اقلیتی کانگریس نے پھلوں کے دکانوں پر آئین کی کاپی لگائی
اقلیتی کانگریس نے پھلوں کے دکانوں پر آئین کی کاپی لگائی (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 25, 2024, 7:12 PM IST

لکھنؤ: اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدر شاہنواز عالم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت میں کہا کہ یوگی حکومت کا فروٹ اسٹال فروشوں کی مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا حکم خلاف آئین ہے، جس پر سپریم کورٹ نے پابندی لگا دی تھی۔ یہ آئین کی بالادستی کو قائم کرنے والا فیصلہ تھا۔ جس کے بعد یوگی آدتیہ ناتھ کو وزیر اعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دینا چاہیے تھا یا بی جے پی کو انھیں ہٹا دینا چاہیے تھا۔ لیکن بی جے پی نے انہیں نہیں ہٹایا کیونکہ وہ آئین مخالف تھے۔

اقلیتی کانگریس نے پھلوں کے دکانوں پر آئین کی کاپی لگائی (etv bharat)

شاہنواز عالم نے کہا کہ اقلیتی کانگریس پوری ریاست میں پھلوں کی گاڑیوں بالخصوص کانوڑ یاترا کے راستے پر آئین کے تمہید کی کاپی لگائے گی اور یہ پیغام دے گی کہ کانگریس بی جے پی حکومت کی تقسیم کی کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ تبھی ہم معاشرہ کامیاب بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی دلتوں، پسماندہ طبقات اور مسلمانوں کے سیاسی اتحاد سے خوفزدہ ہے اور اسے توڑنے کے لئے ہی اس طرح کے آئین کے خلاف کام کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انڈین اسلامک سنٹر کے ذمہ داران کا مسلم سماج میں تہذیبی، تعلیمی اورمعاشرتی اصلاحات نافذ کرنے کا عزم

اس پروگرام میں لکھنؤ سٹی کانگریس کے صدر ڈاکٹر شہزاد عالم، اقلیتی کانگریس کے قومی سکریٹری شمیم ​​خان، اقلیتی کانگریس کے سٹی صدر شاویز احمد، ضلع صدر زبیر خان، اجے ورما، نعمان، منیش جیسوال، پرمود دوبے، سریندر سکسینہ، ڈاکٹر محمد علی اور دیگر موجود تھے۔ عمران، محمد نعیم، توقیر احمد سمیر خان، محمد شان غنی، کاشف صدیقی۔ شمشیر ملک عارف معجن، نوید نقوی، الطاف، عثمان وغیرہ موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.