ETV Bharat / state

مسلم طبقے کو آئندہ کونسل انتخابات میں دو ایم ایل سی سیٹیں دی جائیں: وائی سعید احمد - CONGRESS LEADER ON MUSLIMS - CONGRESS LEADER ON MUSLIMS

کانگریس میں طویل عرصے سے خدمات انجام دینے والے رہنما وائی سعید احمد نے کہا کہ وہ آئندہ انتخابات میں قانون سازی کے عہدوں کے لیے مسلم امیدواروں کو منتخب کرنے کو لے کر پر امید ہیں

مسلم طبقے نے آئندہ کونسل انتخابات میں 2 ایم ایل سی سیٹوں کا مطالبہ کیا
مسلم طبقے نے آئندہ کونسل انتخابات میں 2 ایم ایل سی سیٹوں کا مطالبہ کیا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 31, 2024, 8:26 PM IST

مسلم طبقے نے آئندہ کونسل انتخابات میں 2 ایم ایل سی سیٹوں کا مطالبہ کیا (etv bharat)

بنگلورو: بتاریخ تین جون کو کرناٹک میں لیجسلیٹیو کونسل کے کل 11 ارکان کے لئے انتخابات کا اعلان کیا گیا جنہیں اسمبلی کے ارکان کی جانب سے چنا جاتا ہے اور یہ قوی امید جتائی جارہی ہے کہ ان انتخابات میں کانگریس 7 جا 8 سیٹوں پر کامیاب ہو سکتی ہے۔

اس سلسلے میں کرناٹک کانگریس کے نائب صدر وائے سعید احمد نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کی اور بتایا کہ واحد کانگریس ہی ایک ایسی پارٹی ہے جس نے مسلمانوں کو کافی نمائندگی دی۔

اس سوال پر کہ حال ہی میں ہوئی مسلم لیجسلیچرز کی ایک میٹنگ و اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ سے اس کے وفد سے ملاقات کا کیا ایجنڈا رہا، سعید احمد نے بتایا کہ اب چند دنوں میں ہونے والے کونسل کے انتخابات کے متعلق مسلم لیجسلیچرز نے کانگریس پارٹی کی ہائی کمان کے سامنے یہ مطالبہ رکھا ہے کہ دو سیٹیں مسلمانوں کو اور ایک مسیحی برادری کو دی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ مسلم لیجسلیچرز کے وفد نے نائب وزیر اعلیٰ سے ملاقات بھی کی اور ایک میمورنڈم کے ذریعے پر زور مانگ کی کہ مذکورہ سیٹیں مسلمانوں کو دی جائیں۔ یاد رہے کہ کرناٹک کانگریس میں کئی ایسے لیڈران ہیں جو کہ 30 یا 40 برسوں سے پارٹی کی خدمت میں مصروف ہیں، تاہم اب تک قانون سازی کے معاملے میں کوئی عہدہ نہیں دیا گیا ہے۔ وائی سعید احمد بھی ایسے لیڈران میں سے ایک ہیں۔ سعید احمد کا کہنا ہے کہ وہ پُر امید ہیں کہ اس مرتبہ ایسے سینیٹر کانگریس رہنماؤں کو لیجسلیٹیو کونسل کے لیے نامزد کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا دس سالہ دور حکومت بدعنوانی اور نفرت کی سیاست پر مشتمل: وائی سعید احمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.