ETV Bharat / state

بھارت جوڑو نیائے یاترا بہار میں داخل، کشن گنج میں راہل کا پرتپاک استقبال - کانگریس رہنما راہل گاندھی

Rahul Gandhi's Bharat Jodo Nyay Yatra in Bihar کانگریس رہنما راہل گاندھی کی قیادت میں بھارت جوڑو نیائے یاترا مختلف ریاستوں اور علاقوں کا سفر کرتے ہوئے آج بہار کے کشن گنج میں داخل ہوگئی ہے۔ جہاں پارٹی کے رہنما اس یاترا کا پرتپاک استقبال کیا۔

Bharat Jodo Nyay Yatra
Bharat Jodo Nyay Yatra
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 29, 2024, 10:21 AM IST

Updated : Jan 29, 2024, 12:53 PM IST

Bharat Jodo Nyay Yatra

پٹنہ: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی آمد سے ایک دن پہلے بہار میں این ڈی اے اتحاد کے ساتھ نئی ​​حکومت قائم ہوگئی ہے۔ راہل گاندھی کی قیادت میں آج بھارت جوڑو نیا یاترا بنگال کی سرحد سے بہار میں داخل ہو گئی ہے۔ یہ یاترا صبح 9 بجے بنگال سے متصل کشن گنج کے فرنگولا چوک پر پہنچی۔ یہاں سے راہل اگلے چار دنوں میں سات اضلاع کا سفر کریں گے۔ اس سے پہلے راہل گاندھی جب بہار آئے تھے تو تمام اپوزیشن پارٹیوں نے پٹنہ سے بی جے پی کے خلاف حکمت عملی بنانا شروع کر دی تھی، جس میں نتیش کمار کا بھی اہم رول تھا۔

راہل گاندھی آج بھارت جوڑو نیائے یاترا کے تحت سیمانچل پہنچ رہے ہیں۔ ان کے استقبال کے لیے کانگریس کے 19 اراکین اسمبلی موجود ہوں گے۔ راہل گاندھی کی آمد سے پہلے ہی بہار کی حکومت میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ اس بار انڈیا بلاک کے رہنما نتیش کمار نے بی جے پی کے ساتھ اتحاد کیا ہے جس کی وجہ سے اپوزیشن اتحاد میں دراڑ پیدا ہوگئی ہے۔ نتیش کمار کے رخ بدلنے کے بعد کانگریس کے ساتھ ساتھ عظیم اتحاد میں انتشار کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی چار سیٹوں جیسے کشن گنج، کٹیہار، پورنیہ، ساسارام ​​کا احاطہ کریں گے۔ بہار کے بعد ان کی یاترا جھارکھنڈ سے گزرے گی۔ جھارکھنڈ کی زیادہ تر سیٹیں بہار کی سرحد پر ہیں، جس کی وجہ سے اس یاترا کا اس پر خاص اثر پڑ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: راہل جلپائی گوڑی سے 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' دوبارہ شروع کی

بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی دو مرتبہ بہار سے گزرنے والے ہیں۔ پہلی بار وہ چار پارلیمانی حلقوں سیمانچل، کشن گنج، ارریہ، پورنیہ، کٹیہار سے ہوتے ہوئے جھارکھنڈ کے لیے روانہ ہوں گے۔ دوسرے مرحلے میں وہ چار پارلیمانی حلقوں بکسر، اورنگ آباد، کرکت، ساسارام ​​سے گزریں گے۔ پچھلے انتخابات میں کانگریس کو کشن گنج میں عظیم اتحاد سے ایک نشست پر کامیابی حاصل ہوئی تھی۔ اس کے پیش نظر بنگال سے راہل گاندھی کی کشن گنج میں انٹری اہمیت کی حامل ہو جاتی ہے۔

Last Updated : Jan 29, 2024, 12:53 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.