ETV Bharat / state

بھاگلپور میں کانگریس امیدوار کی آر جے ڈی کے ناراض لیڈروں سے ملاقات - RJD Conflict - RJD CONFLICT

INDIA Alliance Candidate in Bhagalpur: بھاگلپور میں کانگریس امیدوار نے آر جے ڈی کے ناراض لیڈروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے معاملہ کی نزاکت کو سمجھتے ہوئے ناراض لیڈران کو منانے کی کوشش کی۔

Congress candidate meets disgruntled RJD Leaders in Bhagalpur

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 18, 2024, 6:28 PM IST

بھاگلپور میں کانگریس امیدوار کی آر جے ڈی کے ناراض لیڈروں سے ملاقات

بھاگلپور: ریاست بہار کے بھاگلپور لوک سبھا حلقہ پر جب سے کانگریس امیدوار اجیت شرما کے نام کا اعلان ہوا ہے، اس کے بعد سے ہی انڈیا اتحاد کے لیڈروں میں اختلافات کی خبریں گاہے بگاہے سامنے آتی رہی ہیں۔ لیکن گزشتہ چند دنوں میں اس معاملہ نے تنازعہ کی ایک بڑی شکل اختیار کر لی تھی۔ کیونکہ آرجے ڈی کے اقلیتی سیل کے سبھی عہدیداران نے کانگریس امیدوار اجیت شرما پر اقلیتوں کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے ان کے خلاف بگُل پھونک دیا تھا، لہٰذا موقع کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے اجیت شرما نے ان لوگوں سے ملاقات کرکے معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کی۔

حالانکہ میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کانگریس امیدوار اجیت شرما نے کسی بھی طرح کے اختلافات سے انکار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آرجے ڈی اقلیتی سیل کے ان لیڈروں سے اس ملاقات کا مقصد انتخابات کے لیے حکمت عملی طے کرنا تھا۔

آرجے ڈی لیڈروں کے ساتھ ہوئی اس میٹنگ کو میڈیا سے دور رکھا گیا تھا، تاکہ کوئی منفی بات سامنے نہ آئے، لیکن ملی خبروں کے مطابق آر جے ڈی لیڈر جناب معراج عالم نے اجیت شرما کے سامنے اقلیتی طبقے کے لیڈروں کو نظرانداز کیے جانے کی شکایت کی جس پر اجیت شرما نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم کی طرف سے کوئی کوتاہی ہوئی ہے تو اس کو دور کرنے کی کوشش کریں گے۔ ادھر آر جے ڈی کے رکن اسمبلی اشرف علی صدیقی نے انڈیا اتحاد میں کسی طرح کی اختلافات سے انکار کیا۔

آپ کو بتا دیں بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں مسلمان ووٹروں کی تعداد تقریبا ساڑھے چار لاکھ ہے، اس کے بعد منڈل جاتی کی آبادی ہے۔ این ڈی اے کی طرف سے یہاں اجئے کمار منڈل انتخابی میدان میدان میں ہیں۔ بھاگلپور لوک سبھا حلقہ میں دوسرے مرحلہ یعنی 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.