ETV Bharat / state

مالدہ میں عیسیٰ خان چودھری کی تشہیری مہم - Lok Sabha Elections - LOK SABHA ELECTIONS

Isha Khan Choudhury campaign In Maldah جنوبی مالدہ لوک سبھا حلقے سے کانگریس کے امیدوار عیسیٰ خان چودھری نے آنجہانی غنی خان چودھری کے قبر پر چادر چڑھاکر انتخابی مہم شروع کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی طاقت سے الیکشن لڑیں گے چاہے ان کا بائیں بازو سے اتحاد ہو یا نہ ہو۔

مالدہ میں عیسیٰ خان چودھری کی تشہیری مہم

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 23, 2024, 5:53 PM IST

مالدہ میں عیسیٰ خان چودھری کی تشہیری مہم

مالدہ:مغربی بنگال کے مالدہ جنوب پارلیمانی حلقے میں انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے۔مالدہ جنوب پارلیمانی حلقہ سے ترنمول کانگریس کے امیدوار شہنواز علی رحان کے خلاف کانگریس نے سابق ریلوے وزیر آنجہانی غنی خان چودھری کے بھتیجے عیسیٰ خان چودھری کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔

کانگریس ہائی کمان نے اس بار جنوبی مالدہ مرکز میں ابو ہاشم خان چودھری کو امیدوار نہیں بنایا۔ان کے بیٹے عیسیٰ خان چودھری کو امیدوار بنانے کا فیصلہ کیا۔اس کے علاوہ سابق رکن اسمبلی مشتاق عالم کو شمالی مالدہ میں کانگریس کے امیدوار بنایا گیا ہے۔

کانگریس کے امیدوار عیسیٰ خان چودھری نے غنی خان چودھری کی قبر پر چادر چڑھائی ۔اس موقع پر ان کی اہلیہ لجو، پارٹی کے ضلع نائب صدر عالم، ضلع کونسل کے اپوزیشن لیڈر عبدالحنان اور دیگر رہنما ان کے ساتھ تھے۔ عیسیٰ خان چودھری نے کہا کہ مہم شروع کرنے سے پہلے برکت غنی خان چودھری کی قبر پر گیا اور ان کی دعا لی۔مجھے یقین ہے کہ مالدہ کے لوگ مجھے مایوس نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ مالدہ کی عوام نے ہمیشہ سے ہی غنی خان چودھری کے خاندان کی حمایت کی ہے۔اس مرتبہ بھی وہ کانگریس کی حمایت میں ووٹ کریں گے۔کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان اتحاد ہو یا نہیں ہوا ہم اپنی پوری قوت کے ساتھ انتخابات میں حصہ لیں گے۔انتخابی مہم میں نا صرف پارٹی کارکنان بلکہ عام لوگوں نے بھی حصہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:بی جے پی میں مجھ سے بحث کرنے کی ہمت نہیں، ابھیشیک بنرجی - LOK SABHA ELECTIONS 2024

کانگریس کے امیدوار نے کہاکہ ترنمول کانگریس اور بی جے پی مغربی بنگال میں شہریت ترمیمی قانون اور این آر سی کے نام پر سیاست کر رہیں ہیں۔عام لوگوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔اس مرتبہ شجاپور کے باشندے کسی ڈرنے والے نہیں ہیں۔وہ کانگریس کی حمایت میں ووٹ کریں گے۔جہاں تک سی اے اے اور این آر سی کی بات ہے تو آپ کو لگتا ہے کہ بنگال کے لاکھوں باشندوں بالخصوص مسلمانوں کی شہریت چھین لی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.