ETV Bharat / state

بھارت جوڑو نیائے یاترا: 90 فیصد اقلیتوں، دلتوں اور او بی سی کی بجٹ میں صرف سات فیصد حصے داری، راہل

Congress Bharat Jodo Nyay Yatra: کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا دوسرا مرحلہ ہفتہ کو مرادآباد سے شروع ہوا۔ اس کے بعد یاترا امروہہ، سنبھل سے ہوتی ہوئی آج علی گڑھ پہنچی ہے۔ یہاں راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے مرکز اور اترپردیش کی بی جے پی حکومت پر شدید نکتہ چینی کی۔

Bharat Jodo Nyay Yatra
Bharat Jodo Nyay Yatra
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 25, 2024, 9:29 AM IST

Updated : Feb 25, 2024, 2:33 PM IST

علی گڑھ میں بھارت جوڑو نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی کا خطاب

علی گڑھ: راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا علی گڑھ پہنچ گئی ہے۔ کانگریس کارکنوں اور عہدیداروں نے یاترا کا زوردار استقبال کیا۔ راہل گاندھی کے ساتھ کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی، ریاستی صدر اجے رائے، یوپی انچارج اویناش پانڈے بھی موجود ہیں۔ یاترا آج صبح علی گڑھ کے جمال پور پہنچی۔ اس دوران راہل گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوان فوج میں بھرتی ہونے کے لیے سخت محنت و مشقت کرتے ہیں۔ اب مودی حکومت ایک نئی اسکیم لے کر آئی ہے۔ یہ اگنی ویر ہے۔ اس کے مطابق بھارت میں دو طرح سے شہید ہوں گے۔ ایک جنرل فوج کا ہوگا، اگر وہ شہید ہوگیا تو اسے شہید کا درجہ ملے گا، لیکن اگر اگنی ویر شہید ہوگیا تو اسے کوئی شہادت کا کوئی درجہ نہیں ملے گا۔ اس کے خاندان کو نہ تو کوئی پنشن ملے گی اور نہ ہی کوئی مدد ملے گی۔ یہ بہت شرم کی بات ہے۔ پہلے لاکھوں لوگ فوج میں بھرتی ہو کر ملک کی خدمت کرتے تھے۔ انہیں عزت، پنشن اور کینٹین کی سہولتیں ملتی تھیں۔ انہیں شہید کا درجہ دیا جاتا تھا۔ بی جے پی نے یہ سب چھین لیا۔

  • ''حکومت ہی پیپر لیک کراتی ہے''

پیپر لیک کے معاملے پر بات کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ یہ نیا کاروبار شروع ہوا ہے۔ آپ پڑھتے ہیں، ٹیوشن سنٹر میں پیسے جمع کرتے ہیں، آپ امتحان دینے جاتے ہیں، وہاں آپ کو پورا پیپر کسی اور کے موبائل پر نظر آتا ہے۔ اس کا مقصد نوکری کے متلاشی نوجوانوں کو بیوقوف بنانا ہے۔ حکومت خود ہی پیپر لیک کر رہی ہے۔ روزگار پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ سب کچھ اڈانی کو دے دیا گیا ہے۔ ملک کے چھوٹے تاجر جی ایس ٹی اور نوٹ بندی سے برباد ہو گئے۔

پاس کھڑے ایک نوجوان کا موبائل فون مانگ کر راہل گاندھی نے اسے دکھاتے ہوئے کہا کہ چین سے سامان آرہا ہے۔ یہ چین میں بنایا گیا ہے۔ چین کے نوجوان اس سے مستفید ہو رہے ہیں۔ اڈانی جیسے عرب ارب پتیوں کا اس سے فائدہ ہوتا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستان کے نوجوان اس فون کو ملک میں ہی بنائیں۔ ایک دن ایسا آئے کہ اگر میں 10 سال بعد یہاں آؤں گا تو اس فون کے پیچھے لکھا ہو میڈ ان علی گڑھ۔ میں وہ وقت دیکھنا چاہتا ہوں کہ نوجوانوں کہیں کہ ہم علی گڑھ میں فون بناتے ہیں اور چین ہمارے فون استعمال کرتا ہے۔

لوک دل کے قومی صدر سنیل سنگھ نے بھی یاترا میں حصہ لیا ہے۔ وہ ایم ایل سی بھی رہ چکے ہیں۔ ان کے والد راجندر سنگھ کو کسانوں رہنما چودھری چرن سنگھ کا قریبی سمجھا جاتا تھا۔ اس کے علاوہ یاترا میں پرینکا گاندھی کے ساتھ مہیلا کانگریس کمیٹی کی قومی صدر الکا لامبا، ریاستی انچارج اویناش پانڈے اور سماج وادی پارٹی کے رہنما بھی موجود ہیں۔ اس سے قبل شہر کے کئی مقامات پر یاترا کا خیر مقدم کیا گیا۔

  • یاترا میں اکھیلیش یادو کی شرکت

علی گڑھ سے ہوتے ہوئے کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا آج آگرہ میں داخل ہوگی۔ خاص بات یہ ہے کہ راہل-پرینکا کے ساتھ اس میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو بھی نظر آئیں گے۔ دونوں سات سال بعد اکٹھے ہو رہے ہیں۔ اس سے پہلے 2017 کے یوپی اسمبلی انتخابات میں اکھلیش اور راہل ایک پلیٹ فارم پر 'یوپی کو یہ ساتھ پسند ہے' کے نعرے کے ساتھ اکٹھے ہوئے تھے۔

  • کانگریس اور ایس پی کارکنان پُرجوش

کانگریس اور ایس پی کے اتحاد کے بعد دونوں پارٹیوں کے کارکنان کافی خوش دکھائی دے رہے ہیں۔ کانگریس رہنما اور ورکرز کئی دنوں سے اس یاترا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کانگریس کارکنان کا کہنا ہے کہ ایس پی سربراہ اور سابق سی ایم اکھلیش یادو کی اس یاترا میں شرکت سے کارکن کافی پرجوش نظر آرہے ہیں۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات کے بعد دونوں رہنما ایک ساتھ اسٹیج شیئر کریں گے۔ کانگریس کے ریاستی جنرل سکریٹری مکیش دھنگر نے کہا کہ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کی آگرہ میں تیزی سے تشہیر کی گئی ہے۔ لوگوں کو یاترا میں شامل ہونے کی ترغیب دی گئی ہے۔

  • بھارت جوڑو نیائے یاترا کا روٹ

آگرہ میں مختلف مقامات پر بھارت جوڑو نیائے یاترا کا خیر مقدم کیا جائے گا۔ شہر کے صدر دیویندر کمار چلو نے کہا کہ بھارت جوڑو نیائے یاترا 25 فروری کو ٹیڑھی بگیا سے آگرہ میں داخل ہوگی۔ اس میں شامل کانگریس کارکنان اور عوام وہاں سے پیدل یاترا نکالیں گے۔ اس کے بعد ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے مجسمہ پر پھولوں کی چادر چڑھائی جائے گی۔ اس کے بعد یہ قافلہ گاڑیوں میں سو فٹا روڈ سے گاڑیوں میں سوار ہو کر شاہدرہ چونگی، نونہائی، یمونا کے کنارے امبیڈکر پل، مال روڈ سے ہوتا ہوا ایٹورا پہنچے گا۔ وہاں سے یہ یاترا فتح پور سیکری کے راستے سے راجستھان میں داخل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک میں نفرت کے ماحول کو محبت میں بدلیں گے:راہل

مرادآباد میں راہل گندھی کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کا زبردست استقبال

تیجسوی یادو کی جن وشواس یاترا میں مسلمانوں کو کیوں نہیں مل رہی یے جگہ

Last Updated : Feb 25, 2024, 2:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.