میرٹھ:ریاست اتر پردیش میں گانگرریس پارٹی اب پوری طرح سے مشن 2024 کو فتح کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ اسی مشن کے تحت کانگریس کی اعلٰی کمان نے ریاست اتر پردیش میں شاکر علی کو مائنارٹی کا انچارج منتخب کیا گیا ہے۔
شاکر علی کا کہنا ہے کہ اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ دہلی کے تخت کا راستہ اتر پردیش سے ہوکر جاتا ہے۔اتر پردیش میں تمام سیاسی جماعتیں اقلیتوں کو ساتھ لے کر 2024 میں کامیابی کی بات کر رہیں ہیں لیکن انہوں نے کبھی بھی اقلیتی طبقوں کے ساتھ انصاف نہیں کیا ہے۔اقلیتی طبقے بالخصوص مسلمانوں کے ساتھ ناانصافی جاری ہے۔
انہوں نے کہاکہ رام مندر کی پران پرتسٹھا تقریب کے جو ماحول تیار کیا گیا ہے اس کو لے کر شاکر علی کا کہنا ہے کہ رام کسی مذہب یا پارٹی کے نہیں ہیں۔ وہ ہر اس انسان کے دل میں ہے جو محبت اور بھائی چارے کی بات کرتا ہے ۔ جو لوگ رام کو لانے کی بات کہ رہے ہیں رام تو پہلے ہی سے ہمارے درمیان موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:راہل گاندھی بنگال کے کوچ بہار میں اپنی یاترا شروع کرنے کے بعد اچانک دہلی روانہ
ان کا کہنا ہے کہ یہ لانے والے کون ہوتے ہیں۔ سماجوادی پارٹی، بہوجن سماج پارٹی جس طرح سے اقلیتوں کو محض ووٹ بینک طور پر ان کا استعمال کرتی رہی ہے ۔اس سے لوگوں کو سبق حاصل کرنا چاہئے۔