ETV Bharat / state

تیجسوی سوریا کے خلاف شکایت درج، فرقہ واریت پھیلانے اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

FIR Against Suriya for Violating: کانگریس نے بی جے پی رہنما تیجسوی سوریا کے خلاف فرقہ وارانہ کشیدگی کو ہوا دینے اور ضابطۂ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے کی شکایت درج کی گئی۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے عوام کے مذہبی جذبات کو بھڑکایا ہے۔

A complaint was filed against Suriya for inciting communal tension and violating the code of conduct

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 20, 2024, 4:12 PM IST

بنگلورو: کانگریس پارٹی نے منگل کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ممبر پارلیمنٹ تیجسوی سوریا کے خلاف الیکشن کمیشن میں باضابطہ طور پر شکایت درج کرائی ہے، اور الزام لگایا ہے کہ انہوں نے بنگلور کے ناگرتھ پیٹے میں حالیہ لاؤڈ اسپیکر تنازعہ کے بارے میں اشتعال انگیز تبصرے کیے ہیں، جس سے لوک سبھا انتخابات کے عین موقع پر فرقہ وارانہ کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔ کانگریس کے قانونی ونگ کے جنرل سکریٹری سوریہ مکندراج نے شکایت درج کرائی، جس میں بی جے پی لیڈروں پر ناگرتھ پیٹے میں ایک دکاندار پر حملہ کے واقعہ میں فرقہ وارانہ زاویہ شامل کرنے کا الزام لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

شکایت میں اس بات پر روشنی ڈالی گئی ہے کہ کس طرح تیجسوی سوریا نے باسوانا گوڈی کے ایم ایل اے روی سبرامنیا کے ساتھ مبینہ طور پر 18 مارچ کو دکان کے سامنے ایک ہجوم کو جمع کیا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ اس طرح کے اقدامات سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن کی ہدایات کی خلاف ورزی کرتے ہیں، جو انتخابی مہم کے دوران فرقہ وارانہ یا مذہبی جذبات کو بھڑکانا جرم سمجھتے ہیں۔ شکایت میں الیکشن کمیشن پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تیجسوی سوریا کے خلاف فرقہ وارانہ بنیادوں پر مظاہرین کو بھڑکا کر انتخابی ضابطۂ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی کرنے پر سخت کارروائی کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.