ETV Bharat / state

پری طب میں داخلے کے لیے اب کامن انٹرنس ٹیسٹ دینا ہوگا - Common entrance test - COMMON ENTRANCE TEST

مدارس کے طلباء کو پری طب میں داخلے لینے کے لیے اب کامن انٹرنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا۔ 220 نمبر کے ریٹن اور اوبجیکٹیو سوالات کے بجائے اب صرف 100 نمبر کا اوبجیکٹیو کامن انٹرنس ٹیسٹ ہوگا۔

پری طب میں داخلے کے لئے اب کامن انٹرنس ٹیسٹ دینا ہوگا
پری طب میں داخلے کے لئے اب کامن انٹرنس ٹیسٹ دینا ہوگا (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 29, 2024, 5:38 PM IST

پری طب میں داخلے کے لئے اب کامن انٹرنس ٹیسٹ دینا ہوگا (etv bharat)

تعلیمی سال 2024-25 سے بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لیے ایک سال کے پری طب کورس کے داخلہ امتحان اور نصاب میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ پہلے کے مقابلے نصاب میں اب جنرل نالج کے سوالات بھی زیادہ پوچھے جائیں گے۔ مدارس کے طلباء کو اب کامن انٹرنس ٹیسٹ سے گزرنا ہوگا اور اب صرف 100 نمبر کے ہی اوبجیکٹیو سوالات پوچھے جائیں گے۔ وہیں داخلے امتحان کے لیے فارم کی فیس کم کرکے 100 روپے کردی گئی ہے۔

مدارس کے طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کے لیے ایک سال کا پری طب کا کورس کرنا لازمی ہوتا ہے۔ اجمل خاں طبیہ کالج علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں پری طب کی سیٹیں تعلیمی سال 2023-24 سے دس سے گھٹا کر چھ کردی گئی تھی۔ جب کہ بی یو ایم یو میں داخلے کی سیٹیں 60 ہیں۔

پری طب میں داخلے کی سیٹیں ملک میں صرف 31 ہیں جس میں سے 6 سیٹیں اجمل خاں طبیہ کالج اے ایم یو میں ہیں۔ بی یو ایم ایس سال آخری کے طلبہ نے پری طب میں تبدیلیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے یہ تبدیلیاں طلباء کی حق میں بتائیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے طلباء کو یونیورسٹیوں کے مطابق مختلف نصاب کی تیاری کرنی پڑھتی تھی اور فارم بھی بھرنے پڑھتے تھے لیکن اب ایک نصاب کی تیاری کرکے ایک ہی ٹیسٹ دینا ہوگا وہ بھی صرف 100 نمبر کا۔

پری طب ایک سالہ کورس (NEET Pre-Tib)
داخلہ ٹیسٹ میں کامیابی کے بعد مدارس کے طلباء کو پری طب میں داخلہ ملتا ہے جس میں طلباء کو سائنس کی تعلیم دی جاتی ہے۔ پری طب کورس مکمل کرنے کے بعد بغیر داخلے ٹیسٹ کے طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلہ مل جاتا ہے۔ رواں برس سے طلبہ کو دو گھنٹے کا ٹیسٹ دینا ہوگا جو 28 جولائی کو صبح 10 سے 12 بجے تک ہوگا۔

داخلہ ٹیسٹ کے بعد سائنس اسٹریم (پی سی بی) کے طلباء کو چار سالہ بی یو ایم ایس میں داخلہ ملتا ہے۔ پہلے صرف اردو میڈیم کے ہی طلباء کو بی یو ایم ایس میں داخلہ لینے کی اجازت تھی لیکن گزشتہ دو برسوں سے اردو کے ساتھ دیگر اسٹریم کے بھی طلباء بی یو ایم ایس میں داخلہ لے سکتے ہیں۔ اجمل خاں طبیہ کالج میں بی یو ایم ایس میں داخلے کے لئے 60 سیٹیں ہیں۔

گزشتہ برس سے پری طب میں داخلے کی سیٹوں کو دس سے گھٹا کر چھ کردیا گیا تھا جس سے متعلق بی یو ایم ایس کررہے طلباء نے حکومت اور اے ایم یو انتظامیہ سے درخواست کرتے ہوئے کہا سیٹوں میں اضافہ ہونا چاہیے تاکہ زیادہ سے زیادہ مدارس کے طلباء پری طب میں داخلہ لے کر بی یو ایم ایس کی ڈگری حاصل کرسکیں۔

واضح رہے دو سال قبل ہندوستانی نظام طب کا قومی کمیشن (NCISM) نے ہمدرد یونیورسٹی اور اے ایم یو میں پری طب کی سیٹیں بی یو ایم ایس کے مطابق دس فیصد کا ہی آرڈر جاری کیا تھا جس کو اے ایم یو نے تعلیمی سال 2023-24 سے سیٹیں گھٹانے کا نوٹس جاری کیا تھا۔ جس سے داخلے کے خواہشمند طلباء فکر مند تھے۔

مزید پڑھیں:منیمل انویزیو تکنیک کا استعمال کرتے ہوئے بائی پاس سرجری

ملک میں 28 مدارس ایسے ہیں جن کے طلباء فاصل کی سند کے بعد پری طب کے داخلے امتحان میں شرکت کر سکتے ہیں یعنی NEET Pre- Tib کے لئے فاصل کی سند لازمی ہے۔

پری طب میں داخلے لینے اور اس کے امتحان و نصاب میں تبدیلیوں سے متعلق تمام تفصیلات یونیورسٹی ویب سائٹ
www.amucontrollerexams.com/page/view/neet-pre-tib-2024-25-1716825103
پر دستیاب ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.