ETV Bharat / state

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی حیدرآباد واپس

CM Revanth Reddy Tour UK وزیر اعلی ریونت ریڈی و ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و صنعتی امور ڈی سریدھر بابو کا سرکاری وفد کے ہمراہ ریاست میں سر مایہ کاری کو فروغ دینے کے سلسلے میں ڈاوس و لندن کا کامیاب سہ روزہ دورے کے بعد وطن واپس لوٹ آئے۔

وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی حیدرآباد واپس
وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی حیدرآباد واپس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 22, 2024, 6:57 PM IST

حیدرآباد: ڈاوس کے عالمی معاشی فورم کے اجلاس میں تلنگانہ کیلئے 40,232کروڑ روپئے کی بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے بعد وزیراعلی ریونت ریڈی حیدرآباد واپس ہوگئے۔پیر کی صبح ریاستی وزرا، عہدیداروں نے ان کا بیگم پیٹ ایرپورٹ پراستقبال کیا۔

ڈاوس کے گذشتہ سال کے اجلاس میں یہ تلگو ریاست صرف19,900کروڑروپئے کی ہی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب دینے میں کامیاب رہی تھی تاہم اس مرتبہ بھاری سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں وزیراعلی کامیاب رہے۔تلنگانہ میں تقریبا دس سال بعد کانگریس کی حکومت کی تشکیل کے بعد پہلی مرتبہ وزیراعلی ریونت ریڈی نے بیرونی ملک کا کامیاب دورہ کیا ہے۔

ریاست میں سرمایہ کاری کیلےء ترغیب دینے مختلف کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کرتے ہوئے ایم او یو باہمی معاہدوں پر دستخط کے گے۔ جہاں پر مختلف کمپنیوں کے سربراہوں نے تلنگانہ میں 40.232 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

ریاستی وزیر اعلٰی مسٹر ریونت ریڈی ،ریاستی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و صنعتی امور ڈی،سریدھر بابو نے راجیش رنجن پرنسپال سیکریٹری صنعتی امور کے ہمراہ سرکاری وفد نے اپنے سہ روزہ دورہ کے دوران مختلف کمپنیوں کے تقریباً 200 مندوبین سے تبادلۂ خیال کرتے ہوئے باہمی معاہدات پر دستخط کیے۔جس طریقہ سے ریاستی وزیر اعلٰی ریونت ریڈی کا دورہ انتہائی مصروف ترین و کامیاب رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.