ETV Bharat / state

بہار وزیراعلی نتیش کمار کو بم سے مارنے کی دھمکی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 15, 2024, 11:04 AM IST

Updated : Feb 15, 2024, 12:06 PM IST

Nitish Kumar Received Bomb Threat: وزیر اعلیٰ نتیش کمار کو دھمکیاں ملی ہیں۔ بی جے پی سے اتحاد نہ توڑنے کی صورت میں انہیں بم سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ تاہم ملزم کو کرناٹک سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

CM Nitish Kumar Received Bomb Threat, Bihar EOU Team Arrested Accused From Karnataka

پٹنہ: بہار کے سی ایم نتیش کمار کو بم سے مارنے کی دھمکی دینے کے معاملہ میں بڑی کارروائی کی گئی ہے۔ فوری کارروائی کرتے ہوئے اکنامک آفنسس یونٹ نے ملزم کو کرناٹک سے گرفتار کیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملزم بہار کے سمستی پور کا رہنے والا ہے۔ ملزم کا نام سونو پاسوان ہے جو اصل میں سمستی پور ضلع کے حسن پور دیا نگر کا رہنے والا ہے۔ ملزم نوجوان بی این ایم ہائٹیک ایگرو انڈسٹری رائس مل میں بوری سلائی کا کام کرتا تھا۔

ملزم نے بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر ایس بھٹی کے موبائل فون پر واٹس ایپ کے ذریعہ آڈیو کلپ بھیجا

ملزم نے اعتراف جرم کرلیا: ملزم نے دوران تفتیش دھمکیاں دینے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ بہار میں بڑھتی ہوئی غربت اور بے روزگاری کی وجہ سے وزیر اعلیٰ سے ناراض ہے۔ اس وجہ سے اس نے آڈیو کلپ بھیجا تھا۔ اس نے پولیس کو بتایا کہ اس کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کوڑا گیا پھر سے کوڑے دان میں: لالو کی بیٹی کا نتیش کمار پر طنز

نتیش کمار کا اتحاد بدلنے سے عدم اطمینان: دراصل ملزم نے بہار کے ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر ایس بھٹی کے موبائل فون پر واٹس ایپ کے ذریعہ آڈیو کلپ بھیجا تھا۔ جس میں ملزم نے کہا تھا کہ 'وزیراعلیٰ نتیش کمار سے کہو کہ وہ بی جے پی سے الگ ہو جائیں، ورنہ ہم ان پر بمباری کریں گے۔ ان کے ایم ایل اے کو بھی ماریں گے۔ یہ دھمکی آمیز کلپ ڈی جی پی کو 30 جنوری کو رات 8 بجے کے قریب موصول ہوا تھا۔ دھمکی دینے والے شخص نے ڈی جی پی کے سرکاری نمبر پر پانچ دھمکی آمیز کلپس بھیجے تھے، جس کے بعد محکمۂ پولیس میں ہلچل مچ گئی۔

کرناٹک سے ملزم نوجوان گرفتار: دھمکی ملنے کے بعد بہار اکنامک آفنسس یونٹ کی ٹیم کو اس کی تحقیقات کی ذمہ داری ملی۔ جب EOU نے کیس درج کیا اور اس نمبر کے مقام کی چھان بین کی تو پتہ چلا کہ اس کا مقام کرناٹک کے دیوان گری ضلع کے ہری ہرا تعلقہ کا ہے۔ یہ سم کارڈ سمستی پور کے حسن پور کے رہنے والے سونو پاسوان کے نام پر ہے۔ اس کے بعد ای او یو کی ایک ٹیم کرناٹک گئی اور وہاں سے سونو کو گرفتار کر کے پٹنہ لے آئی۔

پٹنہ میں یوٹیوبر سمیت دو ملزم گرفتار: وزیر اعلیٰ کو دھمکی دینے اور جان سے مارنے کے ایک اور معاملہ میں پٹنہ پولس کے اسپیشل سیل کی ٹیم نے پٹنہ جنکشن میں واقع گولمبر سے دو نوجوانوں کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں مظفر پور کے رہنے والے یوٹیوبر آفتاب خان اور بکسر کے رہنے والے عامر خان شامل ہیں۔

ان دونوں پر کیا ہیں الزامات: ان دونوں نوجوانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے حال ہی میں یوٹیوب پر ایک ویڈیو پوسٹ کرکے وزیر اعلیٰ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ جس کے بعد خفیہ اطلاع کی بنیاد پر دونوں کو پٹنہ کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے پٹنہ جنکشن گولمبر کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔ فی الحال پولس ٹیم دونوں معاملات کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ "وزیر اعلی نتیش کمار کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے کے الزام میں خصوصی پولیس ٹیم نے دو لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں سے کوتوالی پولیس اسٹیشن میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔"

Last Updated : Feb 15, 2024, 12:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.