ETV Bharat / state

جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے اتحاد پر بی جے پی کا سوال - INC and NC alliance in JK

جموں و کشمیر میں 10 سال بعد اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔ ان انتخابات سے پہلے کانگریس نے فاروق عبداللہ کی پارٹی نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ جس پر بی جے پی آگ بگولہ ہے۔

جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد
جموں و کشمیر میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کا اتحاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 24, 2024, 3:22 PM IST

دہرادون (اتراکھنڈ): جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد سے ملک بھر میں انتخابی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ساتھ ہی کانگریس نے جموں و کشمیر میں فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہاتھ ملا لیا ہے۔ تب سے بی جے پی پریشان ہے اور اس اتحاد پر لگاتار سوال اٹھا رہی ہے۔

کانگریس نے فاروق عبداللہ کی نیشنل کانفرنس کے ساتھ ملایا ہاتھ:

ملک کی سب سے تجربے کار اور اپوزیشن پارٹی کانگریس نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ہاتھ ملایا ہے۔ یہ بات بی جے پی کو ہضم نہیں ہو پارہی ہے۔ اس اتحاد پر سوال اٹھاتے ہوئے اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ اقتدار کے لالچ میں کانگریس نے کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ساتھ ملایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

دھامی کا کہنا ہے کہ کانگریس ایسا کرکے ملک کی سلامتی سے کھیل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں کانگریس پارٹی نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کرکے اپنے ارادوں کو واضح کردیا ہے۔ سی ایم نے کہا کہ کانگریس نے ایک بار پھر ان لوگوں کے ساتھ اتحاد کیا ہے جو مسلسل تین دہائیوں سے کشمیر کو پیچھے دھکیلنے کا کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلی پشکر سنگھ دھامی نے کہا کہ بی جے پی جموں و کشمیر میں شکست سے نہیں ڈرتی، لیکن بی جے پی سیاست کو قومی پالیسی سے زیادہ نہیں سمجھتی۔ یہ موضوع سیاست سے زیادہ ملک سے جڑا ہوا ہے۔ ایسی صورتحال میں ملک سب سے پہلے آتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.