بنگلورو: ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلورو میں منعقدہ مباحثے میں جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکرٹری سلیم انجنیئر نے کہا کہ ملک میں جموریت و دستور کی اہمیت جیسے برابری ، انصاف ،آزادی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ موجودہ وقت میں آمریت یا مطلق العنان کی طرف آگے بڑھ رہی ہے.
انہوں نے کہاکہ لہٰذا 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ایف ڈی سی اے کی جانب سے دیگر سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی گروپس و مذہبی رہنماؤں کے ساتھ متحد ہوکر ایک ملک گیر مہم چلائی جائے گی اور عوام کو بیدار کیا جائے گا۔
جماعت اسلامی ہند کے جنرل سیکرٹری سلیم انجنیئر نے کہا کہ ملک میں ڈیموکریٹک و انسٹیٹیوشنل ویلیوز کو نقصان پہونچایا جارہا ہے اور گورننس نہیں بلکہ تاناشی چلرہی ہے. لہٰذا 2024 کے پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر ایک ملک گیر مہم چلائے جانے کی ضرورت تاکہ عوام کو بیدار کیا جائیے اور فسطائی حکومت کو برخاست کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلورو سنٹرل حلقہ سے ایم پی ٹکٹ کی خواہشمند سلمیٰ تاج سے ایک ملاقات
اس موقع پر معروف دانشور شیو سندر نے کہا کہ ملک ایک گہرے بحران کریٹیکل کرائسس سے گزر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی تحریک کے نتیجے میں انڈیا کا دستور ایک ریوولیوشن تھا لیکن اس کے رد میں "ہندو راشٹر" کا کاؤنٹر ریزولیوشن لایا گیا، لہذا اس سنگین مسئلے سے نجات حاصل کے لئے ملک کو ایک بڑی عوامی تحریک کی ضرورت ہے، کہ لوگ اپنے حقوق، انصاف و ملک کے لئے اٹھ کھڑے ہوں۔